آرنلڈ پیٹر آرنلڈ (پیدائش: 16 اکتوبر 1926ء) | (انتقال: 6 ستمبر 2021ء) [1] ایک انگریز اول درجہ کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1951ء سے 1960ء تک اول درجہ کرکٹ کھیلی۔ وہ دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے۔ پیٹر آرنلڈ نے سینٹ بیڈز کالج، کرائسٹ چرچ ، نیوزی لینڈ میں کرکٹ کھیلنا سیکھا۔ وہ 1950ء میں ایک پیشہ ور کرکٹ کھلاڑی کے طور پر کیریئر کی تلاش میں انگلینڈ گئے تھے۔ [1] انھوں نے 1951ء سے 1960ء تک نارتھمپٹن شائر کے لیے اور 1953–54ء میں ایک سیزن نیوزی لینڈ میں کینٹربری کے لیے کھیلا۔ مجموعی طور پر اس نے 174 اول درجہ کھیل کھیلے، سات سنچریوں اور 122 کے سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ 27.53 کی اوسط سے 8,013 رنز بنائے۔ انھوں نے 79 کیچ بھی لیے۔ [2]

پیٹر آرنلڈ
ذاتی معلومات
مکمل نامآرنلڈ پیٹر آرنلڈ
پیدائش16 اکتوبر 1926(1926-10-16)
ویلنگٹن، نیوزی لینڈ
وفات6 ستمبر 2021(2021-90-60) (عمر  94 سال)
نارتھیمپٹن، انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1951–1960نارتھمپٹن شائر
1953–54کینٹربری
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 174
رنز بنائے 8013
بیٹنگ اوسط 27.53
100s/50s 7/45
ٹاپ اسکور 122
گیندیں کرائیں 226
وکٹ 3
بالنگ اوسط 28.33
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 1/5
کیچ/سٹمپ 79
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 8 جون 2016ء

انتقال

ترمیم

ان کا انتقال 6 ستمبر 2021ء کو نارتھمپٹن، انگلینڈ میں 94 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب "Remembering Peter Arnold"۔ Northamptonshire County Cricket Club۔ 7 September 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2021 
  2. "Peter Arnold - 90 Not Out!"۔ Northamptonshire County Cricket Club۔ 16 October 2016۔ 09 اکتوبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 اگست 2017