ویلنگٹن
ویلنگٹن نیو زیلینڈ کا دار الحکومت اور دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ بلحاظ آبادی اوقیانوسیہ کا سب سے بڑا قومی دار الحکومت ہے۔ یہ نیو زیلینڈ کے شمالی جزیرے کے جنوبی کنارے پر واقع ہے۔
ویلنگٹن | |
---|---|
(انگریزی میں: Wellington)(ماوری میں: Te Whanganui-a-Tara) | |
تاریخ تاسیس | 1839 |
نقشہ |
|
انتظامی تقسیم | |
ملک | نیوزی لینڈ [1] [2][3] |
دار الحکومت برائے | |
جغرافیائی خصوصیات | |
متناسقات | 41°17′20″S 174°46′38″E / 41.288888888889°S 174.77722222222°E |
رقبہ | |
بلندی | |
آبادی | |
کل آبادی | |
مزید معلومات | |
جڑواں شہر | |
اوقات | متناسق عالمی وقت+12:00 |
رمزِ ڈاک | 5010 5011 5012 5013 5014 5016 5018 5019 5022 5024 5026 5028 6011 6012 6021 6022 6023 6035 6037 |
فون کوڈ | 04 |
قابل ذکر | |
باضابطہ ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
جیو رمز | 2179537 |
درستی - ترمیم |
دنیا بھر کے شہروں کی طرح ویلنگٹن کی آبادی بھی شہری حدود سے باہر تک پھیلی ہوئی ہے جسے عظیم تر ویلنگٹن یا ویلنگٹن خطہ کہا جاتا ہے۔
ویلنگٹن شہر کو آرتھر ویلزلی، اول ڈیوک ویلنگٹن سے موسوم کیا گیا جو جنگ واٹرلو کے فاتح تھے۔ ڈیوک کا خطاب انگلستان کے ضلع (کاؤنٹی) سمرسیٹ کے ایک قصبے ویلنگٹن سے ملا تھا۔
ویلنگٹن نیو زیلینڈ کا سیاسی مرکز ہے جہاں پارلیمان اور حکومتی وزارتوں اور شعبہ جات کے دفاتر واقع ہیں۔
2006ء کے مطابق یہ رہائش کے معیار کے لحاظ سے دنیا کا 12 واں بہترین شہر رہا ہے جبکہ انگریزی بولنے والے شہروں میں اس کا درجہ چوتھا تھا۔
شہر کو 1865ء میں آکلینڈ کی جگہ قومی دار الحکومت کا درجہ دیا گیا تھا۔
2009ء کے اندازوں کے مطابق شہر آبادی تقریبا دو لاکھ ہے جس میں بہت بڑی اکثریت یورپی النسل ہے جبکہ مقامی ماؤری نسل کے باشندے سب سے بڑی اقلیت ہیں۔ آبادی بحر الکاہل کے جزائر، ایشیائی اور دیگر نسلوں سے تعلق رکھنے والے بھی اس شہر میں آباد ہیں۔
جڑواں شہر
ترمیمتاریخی جڑواں شہر
دوست شہر
- ↑ archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/3257.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
- ↑ "صفحہ ویلنگٹن في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2024ء
- ↑ "صفحہ ویلنگٹن في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 ستمبر 2024ء