پیٹر ڈگلس پارکر (پیدائش: 20 جولائی 1959ء) آسٹریلیائی ٹیسٹ کرکٹ میچ امپائر ہیں۔ وہ 2003ء اور 2008ء کے درمیان آئی سی سی امپائرز کے بین الاقوامی پینل کے رکن رہے۔ پارکر نے برسبین گریڈ کرکٹ میں کھیلنے سے پہلے کوئنز لینڈ کے لیے جونیئر نمائندہ کرکٹ کھیلی۔ ایک سیزن میں دو بار انگوٹھا ٹوٹنے پر اس نے کھیلنا چھوڑ دیا۔ انھوں نے 1993ء سے 2008ء کے درمیان دس ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کی۔ اس کا پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 دسمبر سے 7 دسمبر 1993ء کو برسبین میں تھا جو آسٹریلیا نے ایک اننگز اور 96 رنز سے جیتا، ایلن بارڈر اور اسٹیو وا نے سنچریاں سکور کیں اور شین وارن اور کریگ میک ڈرموٹ نے بالترتیب 8 اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ . پارکر کا ساتھی سٹیو رینڈل تھا۔ [1]

پیٹر پارکر
ذاتی معلومات
مکمل نامپیٹر ڈگلس پارکر
پیدائش (1959-07-20) 20 جولائی 1959 (عمر 64 برس)
ہرسٹن، کوئنز لینڈ، آسٹریلیا
امپائرنگ معلومات
ٹیسٹ امپائر10 (1993–2008)
ایک روزہ امپائر65 (1993–2008)
ٹی 20 امپائر2 (2007–2007)
ماخذ: ESPNcricinfo، 10 اپریل 2022

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم