پی کے راجہ سینڈو
راجا سینڈو (پیدائشی پی کے ناگلنگم ) ایک بھارتی فلمی اداکار، فلم ہدایت کار اور پروڈیوسر تھے۔ [1] انھوں نے اپنی فنی زندگی کا آغاز خاموش فلموں میں بطور اداکار کیا اور بعد میں 1930ء کی دہائی کی تامل اور ہندی فلموں میں ایک ممتاز اداکار اور ہدایت کار بن گئے۔ انھیں ابتدائی ہندوستانی سنیما کا علمبردار سمجھا جاتا ہے۔ [2][3][4]
پی کے راجہ سینڈو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1894ء پودوکوٹائی |
وفات | سنہ 1942ء (47–48 سال) کویمبٹور |
شہریت | برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم ہدایت کار ، فلم ساز ، اداکار ، منظر نویس |
IMDB پر صفحات | |
درستی - ترمیم |
سوانح و فنی زندگی
ترمیمراجا سینڈو تامل ناڈو کے پڈوکوٹائی میں پیدا ہوئے۔ [5] انھوں نے بطور جمناسٹ تربیت حاصل کی اور اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بمبئی میں ایس این پٹنکر کی نیشنل فلم کمپنی میں بطور اسٹنٹ اداکار کیا۔ [6] اسے اس کے جسم کی وجہ سے "راجا سینڈو" کا نام دیا گیا تھا (طاقتور یوگن سینڈو کی مناسبت سے)۔ [7] ان کا پہلا مرکزی کردار پٹنکر کی بھکت بودھن (1922ء) میں تھا، جس کے لیے انھیں 101 روپیہ تنخواہ کے طور پر دیا گیا وہ ویر بھیمسن (1923)، دی ٹیلی فون گرل (1926) جیسی خاموش فلموں میں کام کرکے مشہور ہوئے۔ [8] چند خاموش فلموں میں کام کرنے کے بعد انھوں نے ماہانہ تنخواہ پر رنجیت اسٹوڈیو میں بطور ہدایت کار بھی کام کیا۔ [1] بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم سنیہ جیوتی (1928) تھی۔ [9]
میراث
ترمیمسینڈو پہلے تامل فلم ہدایت کار تھے جنھوں نے فلم کے ٹائٹل میں اداکاروں کے نام استعمال کرنے کا رواج اپنایا۔ وہ پہلے شخص تھے جنھوں نے اس وقت کے قدامت پسند تامل فلمی صنعت میں بوسہ لینے والے مناظر اور رقاص متعارف کروائے۔ [10] وہ پہلے ہدایت کار اور پروڈیوسر بھی تھے جنھوں نے تمل سنیما کو اساطیری کہانیوں کی ریمیک فلموں کی بجائے سماجی موضوع پر مبنی فلمیں بنانے کی طرف منتقل کیا۔ یہاں تک کہ انھوں نے اپنی فلموں کی تشہیر بھی کی کہ "اپنی تصویر دیکھنا مت چھوڑیں"۔ [11] سینڈو پہلے ہدایت کار بھی تھے جنھوں نے 1931ء میں انادہائی پین کی ہدایت کاری کے ذریعے تامل ادبی کاموں کو فلم کے لیے استعمال کیا۔ ان کی فلم وائی مو کوتھنیاگی امل کے اسی نام کے ناول پر مبنی تھی۔ [12]
سینڈو کے بارے میں لکھتے ہوئے، فلمی مورخ تھیوڈور باسکرن کہتے ہیں:
فلم کے تاریخ دان رینڈر گائے نے بھی اسے ایک سخت ٹاسک ماسٹر قرار دیا ہے۔
تمل ناڈو حکومت نے ان کے نام پر سالانہ ایوارڈ قائم کیا ہے جسے راجا سینڈو میموریل اعزاز کہا جاتا ہے، جو تمل سنیما کی شاندار خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ [13] ہندوستانی سنیما میں ان کی شراکت کے اعتراف میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ [14]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب Baskaran، S. Theodore (1996)۔ The eye of the serpent: an introduction to Tamil cinema۔ Chennai: East West Books۔ ص 194
- ↑ Mylapore and movies, The Hindu 18 اکتوبر 2001
- ↑ Velayutham، Selvaraj (2008)۔ Tamil cinema: the cultural politics of India's other film industry (Hardback ایڈیشن)۔ New York: Routledge۔ ص 3۔ ISBN:978-0-415-39680-6
- ↑ "Blazing new trails, The Hindu 2 مئی 2004"۔ 2008-10-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-02
- ↑ Baliga، B.S (1957)۔ Madras District Gazetteers: Pudukkottai۔ Chennai: Superintendent, Govt. Press۔ ص 274
- ↑ Cinema vision India, Volume 1 Issue 1۔ Chennai۔ 1980۔ ص 37
{{حوالہ کتاب}}
: اسلوب حوالہ 1 کا انتظام: مقام بدون ناشر (link) - ↑ Majumdar، Neepa (2009)۔ Wanted Cultured Ladies Only!: Female Stardom and Cinema in India, 1930s–1950s۔ University of Illinois Press۔ ص 111–2۔ ISBN:978-0-252-07628-2
- ↑ Majumdar، Neepa (2009)۔ Wanted Cultured Ladies Only!: Female Stardom and Cinema in India, 1930s–1950s۔ University of Illinois Press۔ ص 98۔ ISBN:978-0-252-07628-2
- ↑ Chabria، Suresh (1994)۔ Light of Asia: Indian silent cinema, 1912–1934۔ Wiley Eastern۔ ص 138۔ ISBN:978-81-224-0680-1
- ↑ Blast from the past (Menaka 1935)، The Hindu, 4 جنوری 2008
- ↑ Journal of Tamil studies, Issues 8–13۔ International Institute of Tamil Studies۔ 1975۔ ص 41
- ↑ Baskaran, S Theodore (2004). Em Thamizhar Seidha Padam (تمل میں) (Paperback ed.). Chennai: Uyirmmai Padippagam. pp. 35–36. ISBN:81-88641-29-4.
- ↑ "The stamp of honour, The Hindu 10 جولائی 2000"۔ 2016-08-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-11-11
- ↑ "Indianstampghar.com"۔ 2016-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-11-02