چاؤ فونگ پینگ
چاؤ فونگ پینگ (15 ستمبر 1967) ایک پروفیشنل پول کھلاڑی ہیں۔ 1993 میں جرمنی کے تھامس ہاش کے خلاف کھیلتے ہوئے ورلڈ نائن بال چیمپئن شپ جیتی، پوکٹ بلیئرڈ جیتنے والا پہلا ایشین کھلاڑی بن گیا۔ 1995 میں اس نے بین الاقوامی چیمپئن چیلنج جاپان کے تاکاشی اوکومورا کے خلاف جیتا جس سے نائن بال چاؤ کے جیتنے کے اگلے سال جیتی تھی۔ تین سال بعد ایشین گیمز میں آٹھ بال ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔
چاؤ فونگ پینگ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 ستمبر 1967ء (57 سال)[1] کائوسیونگ شہر |
شہریت | عوامی جمہوریہ چین |
جماعت | کومنتانگ |
عملی زندگی | |
پیشہ | پول کھلاڑی |
کھیل | بلیئرڈز |
درستی - ترمیم |
چاؤ نے 2000 میں دوبارہ ورلڈ نائن بال چیمپئن شپ جیتی اور میکسیکو کے اسماعیل پائز کو شکست دی۔ 2001 میں چاؤ نے ایک دفعہ پھر بین الاقوامی چیلنج چیمپئن شپ جیتی اور فرانسسکو کو شکست دی جس نے 1999 میں ایونٹ جیتا تھا۔ 2005 میں تھامس اینگرٹ (2004 کا فاتح) کو ہرا کر تیسری بار اعزاز اپنے نام کیا۔ چاؤ کو چیمپنز کا چیمپن بھی مانا جاتا ہے ، تائیوان کے اس سپر اسٹار نے امریکا کی ریاست کنیٹی کٹ کے موہاگن سن کیسینو میں تھامس اینگرٹ کو ہرا کا اپنا لوہا منوا لیا۔ فائنل میں پہنچنے کے لیے چاؤ کو کورے ڈیئول اور نائیلز فیجن کو ہرانا پڑا، اس کے ساتھ تھامس اینگرٹ نے ایفرن رائیس اور گیبے اوون کو ہرایا تھا۔ پہلے سیٹ میں مقابلہ بہت کانٹے کا رہا اور چاؤ بمشکل ہی سیٹ جیتنے میں کامیاب ہو سکا۔ دوسرے سیٹ میں البتہ چاؤ نے اپنی کلاس کا برملا اظہا ر کیا اور یوں پوری گیم 1-5 سے باآسانی جیت لی۔ چاؤ پچاس ہزار ڈالر کا پہلا انعام اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ چاؤ فونگ پینگ جمپ شوٹس کے لیے کافی مشہور ہے دوسرے کھلاڑیوں کے مقابلے میں وہ اپنی اس صلاحیت پر کہیں زیادہ انحصار کرتے ہیں۔ فرانسیسکو بسٹامانتے کے ساتھ 2001 آئی سی سی ٹائی بریکر مشہور مقابلے میں جمپ شاٹ دیکھنے میں آیا۔ فرانسسکو ایک گیند کے پیچھے عمدہ اسنوکر لگا کر چاؤ کو حقیقتاً مشکل میں ڈال دیا۔ چاؤ نے اپنی جمپ شاٹ کا استعمال کیا اور اس کی مدد سے میچ اور ٹائٹل دونوں جیت لیے۔ تائیوان کے زیادہ تر کھلاڑی اوپن برج ہاتھ سے کھیلتے ہیں چاؤ ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو تنگ یا ہاتھ جوڑ کر کھیلتے ہیں۔
ٹورنامنٹ فتوحات
ترمیم- 1993 ورلڈ نائن بال چیمپئن شپ
- 1995 بین الاقوامی چیلنج چیمپئن شپ
- 1998 ایشین گیم گولڈ میڈلسٹ (آٹھ بال)
- 2001 بین الاقوامی چیلنج آف چیمپئنز
- 2005 بین الاقوامی چیلنج آف چیمپئنز