چارلس اسٹیورٹ (مستشرق)
چارلس اسٹیورٹ (1764ء–1837ء)، برطانوی مستشرق تھے جنھوں نے سنہ 1781ء سے سنہ 1808ء تک بنگال پریزیڈنسی کی فوج میں خدمات انجام دیں۔ وہ کلکتہ کے فورٹ ولیم کالج میں سنہ 1800ء سے سنہ 1806ء تک فارسی کے اسسٹنٹ پروفیسر رہے، جبکہ سنہ 1807ء سے سنہ 1827ء تک وہ ہرٹفورڈشائر میں واقع ایسٹ انڈیا کالج میں عربی، فارسی اور ہندوستانی زبان کے پروفیسر رہے۔ اس دوران میں انھوں نے شرقی تصنیفات کا ترجمہ کیا۔ [9]
چارلس اسٹیورٹ (مستشرق) | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | سنہ 1764ء [1][2][3][4][5][6][7] |
وفات | سنہ 1837ء (72–73 سال)[1][2][3][4][5][6][7] باتھ، سومرسیٹ |
شہریت | مملکت برطانیہ عظمی متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
عملی زندگی | |
پیشہ | مستشرق [3] |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [8][3]، فارسی ، عربی ، ہندوستانی |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیمچالس سنہ 1764ء میں پیدا ہوئے۔ وہ پوئنٹز اسٹیورٹ کے سب سے بڑے فرزند تھے، جو لِزبَرن، کاونٹی اینٹرِم کے فوجی دستہ کے کپتان تھے۔ سنہ 1781ء میں وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنگال آرمی میں کیڈٹ (فوجی طالب علم) کی حیثیت سے داخل ہوئے اور سنہ 1808ء میں میجر کے درجہ تک پہنچ گئے۔ سنہ 1800ء میں کلکتہ کے فورٹ ولیم کالج کی تاسیس پر انھیں فارسی زبان کا اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کیا گیا لیکن وہ سنہ 1806ء میں انگلستان واپس آ گئے اور اگلے ہی سال ایسٹ انڈیا کمپنی کالج میں عربی، فارسی، ہندوستان زبان کے پروفیسر مقرر ہوئے اور سنہ 1827ء تک اس عہدہ پر رہے۔ ان کا انتقال 19 اپریل 1837ء کو باتھ میں ہوا۔ وہ میونخ کی رائل اکیڈمی آف سائنس اور دیگر علمی اداروں کے رکن تھے، اور سنہ 1831ء میں انھوں نے اورینٹل ٹرانسلیشن فنڈ کا طِلائی تمغا حاصل کیا۔ [10]
خاندان
ترمیمچارلس اسٹیورٹ نے سب سے پہلے شادی سر ڈبلیو گورڈن آف ایمبو کی دختر "ایمیلیا" سے کی اور دوسری شادی سنہ 1828ء میں اِسٹِفورڈ کے نگراں پادری نکولس ہالینڈ کی دختر اور جے رِیڈ کی بیوہ این سے کی، لیکن ان کی کوئی اولاد نہیں ہوئی۔ [10]
کتابیات
ترمیمان کے علمی آثار یہ ہیں:[10]
- The Anvari Soohyly of Hussein Vaiz Kashify, published by Moolvey Hussein and Captain C. S., Calcutta, 1804, fol.
- A Descriptive Catalogue of the Oriental Library of the late Tippoo Sultan of Mysore, to which are prefixed Memoirs of Hyder Aly and his Son, Tippoo Sultan, Cambridge, 1809, 4to.
- Abu Taleb Khan's Travels in Europe and Asia, edited by his Son, Mirza Hasein Ali, translated, London, 1810, 2 vols. 8vo; 1814, 3 vols. 12mo.
- The History of Bengal, from the first Mohammedan Invasion until 1757, London, 1813, 4to.
- An Introduction to the Anvari Soohyly, London, 1821, 4to.
- Seventh Chapter of Anvari Soohyly, with an English Translation and Analysis of all the Arabic Words, London, 1821, 4to.
- Original Persian Letters and other Documents, compiled and translated, London, 1825, 4to.
- The Mulfuzāt Timury, or Autobiographical Memoirs of the Moghul Emperor Timur, translated, London, 1830, 4to (Oriental Translation Fund).
- The Tezkereh al Vakiāt, or Private Memoirs of the Moghul Emperor Humayūn, by Jouher, translated, London, 1832, 4to (Oriental Translation Fund).
- Biographical Sketch of the Emperor Jehángir (explanatory of a painting presented to the Royal Asiatic Society by C. S.), pamphlet, 8vo, n. d.
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb123838534 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ^ ا ب جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/10041186X — اخذ شدہ بتاریخ: 15 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
- ^ ا ب پ ت اشاعت: ڈکشنری آف نیشنل بائیو گرافی — جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/10041186X
- ^ ا ب مصنف: آرون سوارٹز — او ایل آئی ڈی: https://openlibrary.org/works/OL1952A?mode=all — بنام: Charles Stewart — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w6t484qr — بنام: Charles Stewart (orientalist) — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/207422 — بنام: Charles Stewart — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب Vatican Library VcBA ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=8034&url_prefix=https://opac.vatlib.it/auth/detail/&id=495/43034 — بنام: Charles Stewart
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb123838534 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Lee 1903, p. 1247.
- ^ ا ب پ Holland 1898, p. 276.
- انتساب
- This article incorporates text from a publication now in the public domain: Sidney Lee، مدیر (1903)۔ "Stewart, Charles"۔ Index and Epitome۔ Dictionary of National Biography۔ Cambridge University Press۔ صفحہ: 1247
- This article incorporates text from a publication now in the public domain: T. E. Holland (1898)۔ "Stewart, Charles (1764-1837)"۔ $1 میں Sidney Lee۔ لغت برائے عوامی سوانح نگاری۔ 54۔ London: Smith, Elder & Co۔ صفحہ: 276 Endnotes:
- Memorials of the Stewarts of Fothergill, by C. P. Stewart, privately printed, 1879, 4to;
- Memorials of Old Haileybury College, 1894, 8vo;
- private information.
مزید پڑھیے
ترمیم- T. E. Holland، Parvin (reviewer) Loloi (2004)۔ "Stewart, Charles (1764–1837)"۔ اوکسفرڈ ڈکشنری آف نیشنل بائیوگرافی (online ایڈیشن)۔ اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس۔ doi:10.1093/ref:odnb/26465 (Subscription or UK public library membership required.)