چارلس پیٹر ایلیسن (پیدائش:26 جنوری 1991ء) ایک سابق انگریز یونیورسٹی کرکٹ کھلاڑی ہے۔ ایلیسن نے 2011ء اور 2013ء کے درمیان آکسفورڈ ایم سی سی یو کے لیے 4 فرسٹ کلاس کرکٹ میچ دائیں ہاتھ کے سیون باؤلر کے طور پر کھیلے۔ وہ 1991ء میں کینٹ کے کینٹربری میں پیدا ہوئے اور سمرسیٹ کے مل فیلڈ اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد رچرڈ ایلیسن ہیں جو کینٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلے۔ ایلیسن کا تعلق ایک کرکٹ فیملی سے ہے۔ ان کے پردادا، ہنری ایلیسن اور چچا چارلس ایلیسن دونوں نے اول درجہ کرکٹ کھیلی اور ان کے والد نے انگلینڈ کے لیے 11 ٹیسٹ اور 14 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے اور اپنے کیریئر میں 200 سے زیادہ اول درجہ کھیلے جس میں کاؤنٹی میں 14 سیزن شامل تھے۔[1]

چارلی ایلیسن
ذاتی معلومات
مکمل نامچارلس پیٹر ایلیسن
پیدائش (1991-01-26) 26 جنوری 1991 (عمر 33 برس)
کینٹربری، کینٹ
قد6 فٹ 1 انچ (1.85 میٹر)
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم-فاسٹ گیند باز
تعلقاترچرڈ ایلیسن (والد)
ہنری ایلیسن (پردادا)
چارلس ایلیسن (چچا)
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2011–2013آکسفورڈ ایم سی سی یو
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 4
رنز بنائے 46
بیٹنگ اوسط 9.20
100s/50s 0/0
ٹاپ اسکور 36
گیندیں کرائیں 559
وکٹ 9
بالنگ اوسط 38.88
اننگز میں 5 وکٹ 0
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 3/69
کیچ/سٹمپ 1/–
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 23 ستمبر 2018

حوالہ جات

ترمیم