چارلس ایڈورڈ میکلوڈ (پیدائش:24 اکتوبر 1869ء سینڈریج (اب پورٹ میلبورن)، وکٹوریہ)|وفات:26 نومبر 1918ءتورک، میلبورن، وکٹوریہ،) ایک آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی تھا جس نے 1894ء اور 1905ء کے درمیان 17 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ میکلوڈ ایک صبر آزما بلے باز اور درست گیند باز تھے جنھوں نے 1893ء سے 1905ء تک فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوریہ کی نمائندگی کی۔ اور وکٹوں کے درمیان ان کا دوڑنا بہرا پن سے متاثر ہوا[1] 1897-98ء کی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں اسے نو بال کر دیا گیا اور امپائر کی کال نہ سن کر وہ یہ سوچ کر وکٹ چھوڑ گئے کہ وہ آؤٹ ہے اور وکٹ کیپر بل اسٹورر کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے[2] ان کی بہترین ٹیسٹ سیریز 1897-98ء کی ایشز سیریز تھی، جب انھوں نے 58.66 کی اوسط سے 352 رنز بنائے[3] نئے سال 1898ء کے دن دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے، انھوں نے اپنی واحد ٹیسٹ سنچری، 245 منٹ میں 112 رنز بنائے، میچ کی اس واحد سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے اننگز سے جیتی[4] انھوں نے 1899ء اور 1905ء میں انگلینڈ کا دورہ کیا۔ ان کے بھائی باب میکلوڈ (کرکٹر) نے آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلی۔

چارلی میکلوڈ
چارلی میکلوڈ 1900ء میں
ذاتی معلومات
مکمل نامچارلس ایڈورڈ میکلوڈ
پیدائش24 اکتوبر 1869(1869-10-24)
سینڈریج، وکٹوریہ (آسٹریلیا)
وفات26 نومبر 1918(1918-11-26) (عمر  49 سال)
تورک، وکٹوریہ، آسٹریلیا
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم گیند باز
تعلقاتباب میکلوڈ (بھائی)
ڈینیل میکلوڈ (بھائی)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 67)14 دسمبر 1894  بمقابلہ  انگلینڈ
آخری ٹیسٹ14 اگست 1905  بمقابلہ  انگلینڈ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 17 114
رنز بنائے 573 3,321
بیٹنگ اوسط 23.87 21.28
100s/50s 1/4 2/17
ٹاپ اسکور 112 112
گیندیں کرائیں 3374 20,150
وکٹ 33 335
بولنگ اوسط 40.15 24.25
اننگز میں 5 وکٹ 2 22
میچ میں 10 وکٹ 0 4
بہترین بولنگ 5/65 7/34
کیچ/سٹمپ 9/– 62/–
ماخذ: کرک انفو، 26 مئی 2018

انتقال

ترمیم

چارلس ایڈورڈ میکلوڈ نے 26 نومبر 1918ء کو تورک، میلبورن، وکٹوریہ، میں 49 سال اور 33 دن کی عمر میں وفات ہائی۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم