چار بحیرات
(چار بحيرات سے رجوع مکرر)
چار بحیرات یا چار سمندر (Four Seas) (چینی: 四海; پینین: sihai) چار اجسام آب تھے جو ادبی اصطلاح کے طور پر مجازی طور پر قدیم چین کی سرحد بناتے تھے۔ یہ چاروں بنیادی سمتوں میں تھے۔ مغربی بحیرہ جھیل چنگھائی، مشرقی بحیرہ بحیرہ شرقی چین، شمالی بحیرہ جھیل بیکال اور جنوبی بحیرہ بحیرہ جنوبی چین ہے۔ "چار بحیرات کے درمیان" زمین چین کا ایک ادبی نام ہے، جس کا استعمال چینی ادب اور شاعری میں عام ہے۔