چاند میری زمیں پھول میرا وطن
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
چاند میری زمیں پھول میرا وطن ایک اردو ملی نغمہ ہے۔ شاعر ساقی جاوید۔
نغمے کا متن
ترمیم- چاند میری زمیں پھول میرا وطن
- میرے کھیتوں کی مٹی میں لعلِ یمن
- میرے ملاح لہروں کے پالے ہوئے
- میرے دہقاں پسینوں کے ڈھالے ہوئے
- میرے مزدور اس دور کے کوہ کن
- چاند میری زمیں پھول میرا وطن
- میرے فوجی جواں جرّاتوں کے نشاں
- میرے اہلِ قلم عظمتوں کی زباں
- میرے محنت کشوں کے سنہرے بدن
- چاند میری زمیں پھول میرا وطن
- میری سرحد پہ پہرا ہے ایمان کا
- میرے شہروں پہ سایہ ہے قرآن کا
- میرا ایک اک سپاہی ہے خیبر شکن
- چاند میری زمیں پھول میرا وطن
- میرے دہقاں یونہی ہل چلاتے رہیں
- میری مٹی کو سونا بناتے رہیں
- گیت گاتے رہیں میرے شعلہ بدن
- چاند میری زمیں پھول میرا وطن