چاچائے کرکٹ
چوہدری عبد الجلیل عرف چاچا کرکٹ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے مشہور شیدائی ہیں۔ 1947ء کو سیالکوٹ پاکستان میں پیدا ہونے والے چاچائے کرکٹ پوری دنیا میں چاچا کرکٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ سفید داڑھی والے 60 سالہ عبد الجلیل ہر میچ کے دوران ہرے رنگ کی شلوار قمیض پہنے تماشائیوں میں اچھلتے کودتے اور نعرے لگاتے نظر آئیں گے۔
چاچا کرکٹ 1980 کی دہائی میں متحدہ عرب امارات میں کام کرتے تھے اور اکثر شارجہ میں ہونے والے میچوں میں نظر آتے تھے۔ بعد میں انھوں نے اپنا کام چھوڑ کر باقاعدگی سے پاکستان کے میچوں میں جانا شروع کر دیا۔ اب وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر ہر پاکستان کے میچ میں موجود ہوتے ہیں۔ اور پوری دنیا میں عزت کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔