چترالی سے اردو تراجم
- امیر گل کے اشعار کا اردو ترجمہ
خداتعالی طرح طرح سے اپنا جلوہ ظاہر کرتا ہے کہیں صلیب کے اُوپر منصور کی مستی میں جلوہ گر ہوتا ہے۔ اور )اس سب کے باوجود(اللہ تعالٰی لا شریک بادشاہ ہے۔ اور اس کی ہستی واحد اور بلند ہے
- رحمت عزیز چترالی کے اشعار کا اردو ترجمہ
اے اللہ! اے میرے خدایا! یہ زمین بھی تیری ،یہ آسما ں بھی تیرا، یہ پتھر ،یہ مٹی،یہ ریت اور پتے بھی تیرے۔ یہ پودے ،یہ فصلیں، گاجر اور آلو، سیب، خوبانی اور آرڑو کے یہ درخت بھی تیرے۔ تیری رحمتوں کا شکر میں ادا نہیں کر سکتا)یعنی تیری رحمتیں بے کنار ہیں(میری سانسیں بھی تیری عطا ہیں۔ میری حرکت اور جان بھی تیری ہے۔ میں گنہگار بندہ ہوں مگر پھر بھی تیری رحمت سے نا اُمید نہیں ہوں۔ تو ہی مجھ جیسے گنہگار پر رحم کر کیونکہ تو رحیم ہے۔ تو غفور بھی ہے، تو غفار بھی ہے۔ اے اللہ سب مسلمانوں کے گناہ معاف فرما کیونکہ یہ سب تیرے ہی بندے ہیں
- پروفیسر اسرارالدین کے اشعار کا اردو ترجمہ
اللہ ہو اللہ ہو تو ہی تو لا شریک وحدہ لا الہ الا ھو اللہ ہو اللہ ہو تو ہی تو ارد گرد بھی تو درمیان میں بھی تو ادھر بھی تو ادھر بھی تو غائب بھی تو حاضر بھی تو اللہ ہو اللہ ہو تو ہی تو
- جاوید حیات کاکا خیل کے اشعار کا اردو ترجمہ
اے میرے پروردگار!تو کیڑے مکوڑوں سے لے کر انسانوں تک سب کا رازق ہے تو سب کے لیے رحم کرنے والا ہے تو مہربان ہے۔ اے میرے پاک اللہ صرف ایک لفظ ’’کن‘‘سے تو نے اس حکمت سے بھر پورکائنات کو بنایا۔ تیری قدرت کی کوئی انتہا نہیں )بلکہ وہ لامحدودہے ( تیری قدرت عظیم الشان ہے ،اے میرے پاک اللہ !
- صفدر ساجد کے اشعار کا اردو ترجمہ
صفدر ساجد اس دور کا شاعر ہے جو حمد و نعت، نظم اور غزل پر یکساں دسترس رکھتا ہے ان کا کلام قلمی صورت میں انجمن ترقی کھوار کی لائبریری میں شائع ہونے کے لیے منتظر ہے وہ اللہ جل شانہ کے حضور یوں عرض گزا رہے
- اے میرے خدا! اے میرے پروردگار، تیرا یہ بندا بڑا گنہگار ہے۔ میری زندگی نا فرمانیوں میںگزر رہی ہے، اے اللہ ! تو اس گناہ کے ملبے کو ختم کر کے میرے دل کو صاف کیجییو
- رحمت عزیز چترالی کے اشعار کا اردو ترجمہ
کھوار ادب میں ماں سے متعلق تمام گیتوں کو مہرو شونو کہا جاتاہے اس میں ذیلی طور پر (لوری ) جسے کھوار زبان میں ہووئینی کہا جاتا ہے جسے مائیں بچوں کو سلانے کے لیے گاتی ہیں۔ اس میں بچوں کے لیے نیک تمنائیں اور کامیابی کی دعائیں مانگی گئی ہوتی ہیں۔ کھوار لوری میں حمد یہ عناصر بھی پائے جاتے ہیں۔ جیسے:۔ ترجمہ: دم دارستارہ آسمان کی ایک سمت سے چل کے دوسری طرف جائے گا میرا بیٹا بہت ہی اچھا ہے۔ یہ بالکل روئے گا نہیں بلکہ سوئے گا۔ اللہ بہت بڑا ہے اس نے چاند کو پیدا کیا ہے اور ستاروں کو چاند کے ساتھ بطورپہرہ دار بنایا ہے اور چاند کی روشنی ہر جگہ پہنچے گی میرا بیٹا بہت ہی اچھا ہے۔ یہ با لکل روئے گا نہیں بلکہ سوئے گا
- تاج محمد فگار کے اشعار کا اردو ترجمہ
اللہیئے کا پورہ کوئی تہ سار غیر مہ حاجتو رحم کو روم کہ ریتاؤ کہ کھنار شیر تہ رحمتو اے مہ غفور الرحیم اوہ بو گنہگار اسوم اگر کہ گنہگار تہ رحمتو امیدوار اسوم
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی حاجتیں پوری کرنے والا نہیں اگر وہ رحم کرے تو اس کے لیے رحم کرنا مشکل نہیں۔ تو ایک اللہ ہے تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تیرا کوئی شریک نہیں نہ ذات میں اور نہ صفات میں
چاربیتہ کی صنف کھوار ادب میں پشتو ادب سے آئی اور اس نے یہاں خوب ترقی کی۔ اس حوالے سے کھوار میں قابل ذکر کام ہوا ہے۔ رحمت عزیزچترالی ایک چاربیتہ حاض رہے۔ وہ لکھتے ہیں:۔ ترجمہ: پرندے تیری حمد و ثنا میں مصروف ہیں اور بلبل بھی ان کا ہمنواہے۔ کانٹے بھی تیری حمدوثنا سے خالی نہیں اور پھول بھی ان کے ساتھ ہیں۔ رحمت عزیز تجھ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتا ہے۔ معافی کی التجا میں اکیلا نہیں بلکہ اس کا بڑا بھائی رحمت گل بھی ساتھ ہے
سبحان عالم ساغر کی غزل سے تین حمدیہ اشعارپیش ہیں۔ وہ لکھتے ہیں:۔ ہر دورا،ہر زمانہ جلوہ تہ نمایان شیر طورا، چاہ کنعانہ، جلوہ تہ نمایان شیر گمبو دیو خاموشیہ، ہو رنگو چ ووریا بلبلو ہے ترانہ، جلوہ تہ نمایان شیر زندہ کرے ماریس تو،ماری اجی زندہ کوس بہار اوچے خزاں،جلوہ تہ نمایان شیر
ترجمہ: ہر دور میں ہر زمانے میں تیرا جلوہ نمایاں ہے، کوہ طور میں، چاہ کنعان میں تیرا جلوہ نمایاں ہے۔ پھول کی خاموشی میں، اس کے رنگ اور خوشبو میں اور بلبل کے ترانے میں تیرا جلوہ نمایاں ہے۔ زندہ کر کے مارے گا بھی تو ہی اور مار کر زندہ بھی تو ہی کرے گا، بہار اور خزاں میں تیرا جلوہ نمایاں ہے۔