چراہ (انگریزی: Charah) پاکستان کا ایک پاکستان کی یونین کونسلیں جو اسلام آباد میں واقع ہے۔ یہ اسلام آباد کی یونین کونسل نمبر 20 ہے نئی حلقہ بندی 2022ء کے مطابق اس میں چراہ کے علاوہ ہرنو ٹھنڈا پانی اور پور شامل ہیں[1]یہ گاؤں نیلور فیکٹری کے مشرق ایک کلومیٹر سے شروع ہوجاتا ہے اس کے شمال مشرق میں تلہیتر والا پہاڑ وہاں سے جنوب مغرب تک چلا جاتا ہے قلعہ پھروالہ اور لہتراڑ اس کے مشرق پہاڑ کے پیچھے ہے اس کے جنوب آڑہ اور کرپا ہے یہ موضع ضلع اسلام آباد میں دھنیال برادری کا سب سے بڑا موضع ہے اور حضرت دھنی پیر کا اولین مسکن بھی ہے اسی لیے قلعہ پھروالہ سے اوپر پہاڑی پر جو قبور ہیں کچھ مغلیہ بادشاہوں کے لوگوں کی ہے مگر اکثر اولاد دھنی پیر کی ہے تمام دھنیال برادری کی ابتدا چراہ کرپا اور بھمبر تراڑ سے ہوئی اور بعد میں دیگر علاقوں میں پھیل گئی یہ علاقہ اس برادری کے لوگوں نے 13 صدی سے قبضہ کیا اور آباد ہوئے حضرت دھنی پیر کی نسل کی بڑی بڑی کوئی بارہ پتیوں میں سے ہنجال پتی کی اکثریت یہاں آباد ہے یہاں ان کے ایک ہزار کے قریب گھر ہیں آبادی تقریباً 13 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔قبیلہ دھنیال کی معروف پتیاں شرف علی، لس گھسوٹہ، مدد خان موہڑہ، رستم خان، موہڑہ گھسوٹہ، منیم خان، میرا بلاڑا اور سعداللہ چراہ قابل ذکر ہیں۔ [2]

یونین کونسل
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیموفاقی دارالحکومت،اسلام آباد کا پرچم اسلام آباد وفاقی دارالحکومت علاقہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. روزنامہ جنگ 27 اگست 2022ٰء
  2. تاریخ قبیلہ دھنیال، پروفیسر راجا حق نواز دھنیال، صفحہ 175