چلغوزہ شمالی پاکستان، افغانستان اور شمال مغربی بھارت میں اگنے والا ایک صنوبر کی قسم کا ایک درخت ہے۔ اس کے بیج انتہائی لذیذ ہوتے ہیں اور اچھی قیمت پر فروخت ہوتے ہیں۔ یہ درخت عموماً دیودار کے درختوں کے ساتھ پایا جاتا ہے۔ پاکستان کے جنگلات کا 20 فی صد حصہ چلغوزے کے درختوں پر مشتمل ہے۔