جنگل زمین کے ایسے قطعہ کو کہتے ہیں جس پر بڑی تعداد میں درخت ہو۔ جانوروں کی کئی اقسام کو جنگل کی اپنی بقاء اور زندگی کے لیے اشد ضرورت ہوتی ہے۔ جنگل جس کا صیغہ جمع جنگل ہے دنیا میں تقریباً ہر جگہ پائے جاتے ہیں اور ان کی ماحولیاتی اہمیت کے سبب نہایت قدر سے دیکھے جاتے ہیں۔ گو ان کی ماحولیاتی اہمیت اور حیواناتی زندگی کے ساتھ اہم ربط ہے مگر پھر بھی دنیا بھر میں جنگلات کے کٹاؤ کا عمل جاری ہے۔ اس کی بڑی وجہ دنیا میں بڑھتی ہوئی انسانی آبادی ہے جس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگلات کا بے دریغ کٹاؤ کیا جا رہا ہے۔ جنگلات کے کٹاؤ کی وجہ سے نہ صرف ماحول بلکہ انسان اور دوسرے جانوروں کی حیاتیاتی تنوع پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ایک جنگل

حالات

ترمیم

عام طور پر جنگلات میں اوسط درجہ حرارت 4 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 6- سے 10- ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا ہے لیکن دنیا میں کئی جگہوں پر جنگلات میں درجہ حرارت 20 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ جتنا گرم بھی ماپا جا چکا ہے۔ جنگلات میں دوسرے قطعات زمین کی نسبت بارش زیادہ برستی ہے اوریہاں پر درجہ حرارت نسبتاً کم ہوتا ہے۔ یہی بارش، جنگلات میں نباتاتی تنوع اور درخت جانوروں کی رہائش اور خوراک کا ذریعہ ہوتے ہیں۔

اہمیت

ترمیم
 
تسمانیا میں ایک جنگل
 
سربیا میں ایک جنگل

جنگلات کے انسانوں کے لیے انتہائی مفید بلکہ ضروری ہوتے ہیں جنگلات کے بڑے فائدے درجہ ذیل ہیں:

  1. جنگلات سے آکسیجن حاصل کی جاتی ہے جو جو زمین پر موجود جانداروں بالخصوص حیوانات کے سانس لینے کا ذریعہ ہے۔
  2. جنگلات گھر کے فرنیچر اور میں استعمال ہونے والی اور سوختنی لکڑی کے پیداوار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
  3. جنگلات صحرا زرعی زمین کو کٹاو سے روکتے ہیں۔
  4. جنگلات سے حاصل شدہ لکڑی کھیلوں کے ساز و سامان سمیت مارچس کی تیلی اور دیگر اہم اشیاء کو بنانے کے کام آتی ہے۔
  5. کاغذ لکڑی سے بنایا جاتا ہے جو جنگلات سے حاصل ہوتی ہے۔
  6. درخت زمین کو جھکڑتے رہتے ہیں اور ان ہواؤں کی مزاحمت کرتے ہیں جو بٹی کو اڑا کر دوسری جگہ لے جاتی ہے، یوں جنگلات کے باعث ماحول ریتیلی ہوا اور دیگر آلودگیوں سے محفوظ رہتا ہے۔
  7. جنگلات کا استعمال انسانی صحت کیلے تیار کیے گئے ادویات میں ایک بڑی تعداد میں ہوتا ہے۔ بلکہ جنگلات سے حاصل شدہ پودے وغیرہ ہی ادویات کا ذریعہ ہے۔
  8. جنگلات سے بے شمار اہم میٹریل حاصل کیے جاتے ہیں جیسے بیروزہ،تارپین کا تیل،گوند، وغیرہ۔
  9. وہ پانی جو پہاڑوں کے چوٹیوں سے بہہ کر آتا ہے ڈھلوان سطحوں سے ہوتا ہوا پہاڑی ندیوں اور دریاؤں میں جاگرتا ہے۔ ڈھلوانوں پر اس پانی کی رفتار بہت تیز ہوجاتی ہے اگر درخت اور جھاڑیاں اس پانی کا مزاحمت نہ کریں تو وہ طوفانی شکل اختیار کرکے تباہی پھیلا سکتا ہے۔
  10. جنگلات ماحول کو خوشگوار اور صحت افزا بناتے ہیں، وہ زمین سے نمی جذب کر کے ماحول میں پھیلاتے ہیں جس سے انسان اور دیگر جانداروں کو صحت مندی اور تسکین محسوس ہوتی ہے۔
  11. ہوا کو آبی بخارات بنا کر جنگلات بارش کا سبب بنتے ہیں۔
  12. جنگلات انسانوں کے لیے پھل اور جانوروں کے لیے چارہ مہیا کرتے ہیں۔
  13. جنگلات نہ صرف انسانوں کو خوراک بلکہ نوکریوں کے مواقع بھی فراہم کرتے ہیں۔
  14. درخت سیم اور تھور کو روکنے کا بہترین ذریعہ ہے اور ان کی وجہ سے زمین میں زرخیزی کا اضافہ ہوتا رہتا ہے۔
  15. جنگلات مختلف خوبصورت ،پرکشش اور دلکش تفریح گاہیں مہیا کرتے ہیں اور زمین کی خوبصورتی میں چار چاند لگاتے ہیں۔
  16. جنگلات مختلف خوبصورت اور مفید پرندوں اور جانوروں کے پناہ گاہیں ہیں، درخت ان کو خوراک اور سر چھپانے کی جگہ فراہم کرتے ہیں ۔

جنگلاتی خطے

ترمیم
جنگلات کا رقبہ[1]
2008 2009 2010 2011 2012
(مربع کلومیٹر 2) (مربع میل 2) (مربع کلومیٹر 2) (مربع میل 2) (مربع کلومیٹر 2) (مربع میل 2) (مربع کلومیٹر 2) (مربع میل 2) (مربع کلومیٹر 2) (مربع میل 2)
آسٹریلیا 1,511 1.626×1010 1,502 1.617×1010 1,493 1.607×1010 1,473 1.586×1010 1,467 1.579×1010
برازیل 5,239 5.639×1010 5,217 5.616×1010 5,195 5.592×1010 5,183 5.579×1010 5,173 5.568×1010
کینیڈا 3,101 3.338×1010 3,101 3.338×1010 3,101 3.338×1010 3,101 3.338×1010 3,101 3.338×1010
چین 2,013 2.167×1010 2,041 2.197×1010 2,069 2.227×1010 2,159 2.324×1010 2,168 2.334×1010
یورپی اتحاد 1,559 1.678×1010 1,564 1.683×1010 1,569 1.689×1010 1,573 1.693×1010 1,578 1.699×1010
جرمنی 111 1.19×109 111 1.19×109 111 1.19×109 113 1.22×109 113 1.22×109
بھارت 681 7.33×109 683 7.35×109 684 7.36×109 693 7.46×109 693 7.46×109
انڈونیشیا 958 1.031×1010 951 1.024×1010 944 1.016×1010 937 1.009×1010 931 1.002×1010
جاپان 250 2.7×109 250 2.7×109 250 2.7×109 251 2.70×109 251 2.70×109
روس 8,090 8.71×1010 8,090 8.71×1010 8,091 8.709×1010 8,092 8.710×1010 8,093 8.711×1010
ریاستہائے متحدہ امریکا 3,033 3.265×1010 3,036 3.268×1010 3,040 3.27×1010 3,049 3.282×1010 3,051 3.284×1010
دنیا میں کُل رقبہ 40,318 4.3398×1011 40,261 4.3337×1011 40,204 4.3275×1011 40,184 4.3254×1011 39,519 4.2538×1011

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "جنگلات کا رقبہ"۔ FAOSTAT۔ World Bank۔ 12 February 2014۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 ستمبر 2015