چندولی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی

چندولی ضلع ایڈس کنٹرول سوسائٹی بھارت کی ریاست اتر پردیش کے چندولی ضلع میں واقع ہے۔ یہ ادارہ ایڈز کی روک تھام اور اس ضمن میں عوامی بیداری کے لیے کام کرتا ہے۔

چندولی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی سرگرمیاں

ترمیم

چندولی ضلع ایڈز کنٹرول سوسائٹی ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ سوسائٹی کی طرف سے 2011 عالمی ایڈز کے دن سے ہرسال ضلع كلیكٹریٹ سے ضلع اسپتال تک بیداری ریالی نکالنے کا رواج شروع کیا گیا ہے۔ ریالی کا پہلے سال آغاز ضلع مجسٹریٹ وجے کمار ترپاٹھی کے ہاتھوں ہوا جنھوں نے ہری جھنڈی دکھاکر ریالی کے شرکا کو روانہ کیاتھا . غیر سرکاری تنظیموں سے تال میل کی مثال اس ریالی کے ساتھ ہی منعقد "خوشی سوسائٹی فار سوشل سروسیز" کی جانب سے سڑکوں کے نکڑ پر ایک اثر انگیز ڈرامے کے ذریعے پیش کردہ ایڈز کی تفصیلی معلومات دیکھی جا سکتی ہے۔ اسی طرح سے کچھ اور غیر سرکاری تنظیمیں جیسے "مانو سیوا کیندر" اور "ماحولیاتی تحفظ کمیٹی" کی جانب سے سیمناروں اور ریالیوں کا انعقادعمل میں آتا ہے۔ یہ ساری کوششیں لوگوں میں ایڈز کے لیے بیداری پیدا کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "सावधानी ही एडस से बचाव : डीएम"۔ جاگرن (ہندی روزنامہ)۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولائی 2012