چندی گڑھ ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی
چندی گڑھ ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی بھارت کے زیر انتظام علاقہ چندی گڑھ میں ایڈز پر گرفت اور خون کے بینکوں کی دیکھ ریکھ کا کام کرتی ہے۔ چندی گڑھ کی کل آبادی 10.54 لاکھ کی ہے (جیسے کہ 2010ء کی مردم شماری سے ظاہر ہوتا ہے)۔ آبادی کی گہرائی فی مربع کیلو میٹر 9252 اشخاص ہیں۔ آبادی میں جنسی تقسیم کا تناسب ہر ہزار مردوں کے بیچ 818 خواتین کا ہے۔ شہری علاقوں میں رہنے والوں کا فی صد 89.8% ہے اور دیہی علاقوں میں یہ آبادی 10.2% ہے۔ علاقے میں خواندگی کی شرح 81.9% ہے۔ چندی گڑھ کے نو جوانوں میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ 2003ء میں 0.5% تھا تاہم 2006ء میں کمی آئی ہے اور تب سے یہ 0.25% بنا رہا ہے۔ [1]
گل پناگ چندی گڑھ یاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی حمایت سے خیر سگالی کی سفیرہ
ترمیمبھارتیہ ادیوگ پرسنگھ (چیمبر آف انڈین انڈسٹریز یا سی آئی آئی، شمالی علاقہ) نے ادا کارہ گل پناگ کو 2004ء میں اپنے ایڈز بے داری مہم کی خیر سگالی سفیرہ' نامزد کیا ہے۔ چیمبر کے اعلامیے کے مطابق اس منصوبے کو چندی گڑھ یاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی اور وزارت صحت کے تعاون سے لاگو کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت چندی گڑھ کے لوگوں خاص کر صنعتی ملازمین کو ایڈز سے متعلقہ موضوعات پر بے دار کیا گیا تھا۔ سی آئی آئی، شمالی علاقہ اس مہم کو ایک وسیع علاقے میں چلایا گیا تھا۔[2]
عالمی یوم ایڈز تقریب
ترمیمعالمی یوم ایڈز پر چندی گڑھ میں خون جمع کرنے کے لیے ایک موبائل وین خدمت موجود کی جاتی ہے جس کے ساتھ ہی ریاستی ایڈز کنٹرول سوسائٹی دو روزہ مذاکرہ منعقد کر کے لوگوں کو اس بارے میں بے دار کرتی ہے۔ ان مذاکروں کے پہلے دن رقت احتیاط، خفیہ مرض کی معلومات اور نگرانی، امداد، دیکھ بھال، علاج اور سماجی، طبی اور قانونی مدعوں سے متعلق مدعوں پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔[3]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "HIV/AIDS"۔ CSACS۔ مورخہ 2013-07-09 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-09
- ↑ "گل پناگ CII کی سدبھاونا راجدوت"۔ Nav Bharat Times۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-09
- ↑ "خون جمع کرنے کے لیے موبائل وین لانچ"۔ Jagran۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-07-09