چنیوٹ شہر ، اپنے فرنیچر کی وجہ سے پورے پاکستان میں مشہور ہے وہیں اس شہر میں دریائے چناب پر واقع ریلوے پل بھی اس کی وجہ شہرت ہے۔ یہ پل پہلے ریل اور روڈ ٹریفک دونوں کے لیے استعمال ہوتا تھا لیکن بعد میں فیصل آباد ، سرگودھا ہائی وے پر نیا پل بنا دیا گیا۔ اس پل کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پل دو حصوں میں تقسیم ہے جبکہ اسی سے مشابہہ پل دریائے چناب پر شیر شاہ جنکشن ریلوے اسٹیشن اور مظفرگڑھ کے درمیان واقع ہے۔ چنیوٹ پل، چک جھمرہ جنکشن سے سرگودھا جاتے ہوئے چنیوٹ شہر کے فوراً بعد آتا ہے۔ پل کے اطراف میں ضلع سرگودھا کی مشہور کرانہ کی پہاڑیاں ہیں۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم