چودھری فارسی زبان کا لفظ ہے۔

سلطنت مغلیہ میں جلال الدین محمد اکبر نے لگان یعنی ٹیکس کا نظام رائج کیا تھا اس نظام کے تحت ہر کسان سے اُس کی فصل کا چوتھا حصہ وصول کیا جاتا تھا۔ اس چوتھے حصے کے لگان کو وصول کرنے کی لیے جن لوگوں کو مغل سلطنت میں نوکر بھرتی کیا جاتا تھا اُن کو چودهری کا نام دیا جاتا تھا۔

  • (فارسی زبان میں (چود) کا مطلب چوتھا اور (هری) کا مطلب مالک ہے) یعنی چوتھے حصے کا مالک۔

مغل سلطنت میں چوتھے حصے کے لگان کو وصول کرنے والے کو چودھری کہا جاتا ہے۔ پاکستان میں چودھری کا لفظ جٹ، ارائیں،گجر اور راجپوت ذات سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے خاندانی نام کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر ارائیں اپنے نام کے بعد اور راجپوت نام سے پہلے چودھری استعمال کرتے ہیں۔

املا اور معنی ترمیم

  • چودھری صحیح املا ہے۔ چوہدری، چوھدری، چودہری وغیرہ اصولًا نادرست ہیں۔ جان ٹی پلیٹس نے بھی اسی املا کو نقلِ حرفی کرکے Chaudhary لکھا ہے۔