چودھری خلیق الزمان
تحریک آزادی کے نامور رہنما چوہدری خلیق الزماں 25 دسمبر 1889ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے تھے۔ پاکستانی سیاست دان۔ اودھ کے ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ علی گڑھ یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔ تحریک خلافت میں سرگرم حصہ لیا۔ کچھ عرصہ کانگرس سے وابستہ رہے۔ پھر مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔ اور یو۔ پی اسمبلی میں لیگی ارکان کے قائد رہے۔ 1946ء میں لیگ کے ٹکٹ پر ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آزادی کے بعد بھارتی آئین ساز اسمبلی میں لیگی ارکان کے قائد چنے گئے۔ نومبر 1947ء میں پاکستان آ گئے۔ 1948ء میں کل پاکستان مسلم لیگ کے ناظم مقرر کیے۔ 1949ء میں کل پاکستان مسلم لیگ کے صدر منتخب ہوئے، لیکن ایک سال بعد مستعفی ہو گئے۔ اپریل 1953ء تا اپریل 1954ء مشرقی پاکستان کے گورنر رہے۔ بعد ازاں کچھ عرصہ انڈونیشیا میں سفارتی خدمات انجام دیں۔ انھوں نے جدوجہد آزادی کے موضوع پر Pathway to Pakistan کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کی تھی جس کا اردو ترجمہ ’’شاہراہ پاکستان‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ 18 مئی 1973ء کو چوہدری خلیق الزماں کراچی میں انتقال کر گئے اور میوہ شاہ کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔