چُونگا یا چرنگلی (انگریزی: Caralluma adscendens) ایک گودے دار رسیلا خود رو پہاڑی پودا ہے اس کا ذائقہ کریلے کی طرح کڑوا ہوتا ہے، چونگا پہاڑوں میں کانٹے دار جھاڑیوں کے نیچے سایہ دار جگہوں، چٹانوں کی دراڑوں اور گھاس پھوس میں اگتا ہے۔ یہ گرم علاقوں کا پودا ہے بھارت، پاکستان اور سری لنکا میں پایا جاتا ہے۔ پاکستان میں یہ وزیرستان، ہنگو، کوہاٹ، کرک، بنوں کے گرم پہاڑی علاقوں میں بہ آسانی دستیاب ہوتا ہے۔

چوں گا

ساخت

ترمیم

اس پودے پر پتے نہیں اگتے بلکہ گھیکوار کی طرح اس کے انگلی نما سرے نکلتے ہیں جس کی جلد کی سطح کانٹے نما کھردری ہوتی ہے۔ پختہ پودے کے سروں پر سینگ نما پھلی لگتی ہے جس میں بیچ ہوتا ہے بیچ کے گرد روئی کے باریک بال ہوتے ہیں جو بیج کے اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

استعمال

ترمیم

چونگا خوردنی سبزی ہے ذائقہ کریلے کی طرح کڑوا ہے اس میں موجود کڑواہٹ بلڈ شوگر لیول اعتدال پر لانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے چونگا بھوک یا اشتہا مٹانے کی صلاحیت کی وجہ سے وزن گھٹانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس لیے یہ موٹاپے کے مریضوں کے لیے نسخہ کیمیا ہے اس کے علاوہ یہ میٹھی چیزیں کھانے کی رغبت یا اشتہا کو بھی مار دیتی ہے اس لیے یہ میٹھی چیزوں کے خلاف ڈھال کا کام بھی انجام دیتی ہے۔ بھوک مٹانے کی خاصیت کی وجہ سے پرانے وقتوں میں شکاری لوگ پہاڑوں میں خود کو سیر رکھنے کے لیے چونگا کا استعمال کرتے تھے۔

حوالہ جات

ترمیم