چوک اعظم (انگریزی: Chowk Azam) پاکستان کا ایک geographical object جو پنجاب، پاکستان میں واقع ہے۔[1] چوک اعظم لیہ کا سب سے اہم تجارتی مرکز ہے اور اپنی منفرد اہمیت کے لحاظ سے تھل کا مرکزی شہر کہلاتا ہے۔ نہایت بارونق شہر ہے جو دن رات اپنی گہما گہمی کے اعتبار سے تھل کا دل کہلاتا ہے۔ یہ شہر پنجاب کے وسیع تر علاقے تھل میں اہم شہروں کو ملانے والی شاہراہ (ایم ایم روڈ ) کے سنگم پر واقع ہے۔ چوک اعظم لیہ شہر سے مشرق کی طرف صرف 26 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ شہر سیاست، تجارت، دینی اور مذہبی اعتبار سے کافی اہم ہے۔ اس کا ابتدائی نام چوک خونی تھا۔ 1970ء میں سابق گورنر مشرقی پاکستان محمد اعظم خا ن کے یہاں آمد پر اس کا نام تبدیل کر کے چوک اعظم رکھا۔ جبکہ 1983ء میں اس کو ٹاؤن کمیٹی کا درجہ دیا گیا۔


چوک اعظم
شہر
Chowk Azam Minar
ملکپاکستان
صوبہپنجاب، پاکستان
ضلعلیہ
آبادی 150,000
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
فہرست پاکستان کے ڈائلنگ کوڈ0606

تفصیلات ترمیم

چوک اعظم کی مجموعی آبادی 150,000 افراد پر مشتمل ہے۔

تعلیمی ادارے ترمیم

اس شہر کے چند پرانے مگر معروف اداروں کے نام درج ہیں 1-ملت پبلک ہائی اسکول (فیصل آباد روڈ)

2- آکسفورڈ ہائی اسکول( فیصل آباد روڈ )

3-گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول( لیه روڈ)

4-گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج( لیّہ روڈ)

5-دی ساؤتھ پنجاب اکیڈمی( لیّہ روڈ )

6-دی پائنیرز انگلش اسکول (ملتان روڈ )

7-مسلم گرلز ہائی اسکول( فیصل آباد روڈ )

مشہور مساجد ترمیم

1-اعظم جامع مسجد

2-نورانی جامع مسجد

3-مدینہ جامع مسجد

4-جامع مسجد فاروقیہ غوثیہ

5-توحیدیہ جامع مسجد

6-جامع مسجد مبارک

مذہب ترمیم

یہاں کی اکثریت آبادی اہل سنت والجماعت مسلک سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ دیوبندی ،اہل حدیث اور اہل تشیع بھی موجود ہیں

زبانیں ترمیم

یہاں پر سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں سرائیکی اور پنجابی ہیں۔البتہ اردو بھی بولی اور سمجھی جاتی ہے تاہم اکثریت سرائیکی ہی ہیں۔

پیشہ ترمیم

یہاں کی اکثریت آبادی مزدوری کر کے ہی اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔جبکہ کچھ تنخواہ دار طبقہ بھی ہے۔کچھ لوگ کاروبار کر کے ہی گزارا کرتے ہیں

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Chowk Azam"