چپل ایک ہلکا پھلکا پاؤں کا پہناوا ہے جسے بہت ہی آسانی سے پاؤں میں ڈالا بھی جا سکتا ہے اور اتارا بھی جا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں اسے ایک غیر رسمی پہناوا سمجھا جاتا ہے، اس لیے لوگ اکثر اسے گھروں میں نجی مقامات پر پہنتے ہیں۔ [1] چپل ایک ہوا دار پہناوا بھی ہے۔ جوتوں کے بر عکس، جو بڑی حد تک بند ہوتے ہیں، چپلیں کافی کھلی اور کشادہ ہوا کرتی ہیں۔ چپل میں پکڑ صرف اس کی پٹیوں سے ہوتی ہے۔ چونکہ یہ ایک ہلکے پھلکے پہناوے کے زمرے میں آتی ہے، اس لیے یہ عام چلنے پھرنے میں تو معاون ہے، تاہم یہ دوڑنے اور بھاگنے میں کم معاون ہے کیوں کہ چپلیں زیادہ زور نہیں جھیل پاتی ہیں اور اندیشہ ہوتا ہے وہ زور سے چلنے کی وجہ سے ٹوٹ جائیں۔ چپل پہن کر چلنے اور جوتے پہن کر چلنے کی رفتار میں ایک بہت بڑا فرق رفتار کا بھی ہوتا ہے۔ جوتوں سے عام طور سے تیز چلا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ دھول، گرد اور کیچڑ سے چپل میں جوتوں کے مقابلے کوئی تحفظ فراہم نہیں کرتی۔

چپلوں کی ایک تصویر

حالاں کہ چپل کے غیر رسمی پہناوا ہے۔ تاہم بھارت میں کچھ مصور، موسیقار، سماجی کارکن اور کچھ دیگر مشاہیر اس کو عام کرتے پاجامے کے ساتھ پہن کر عوام میں سادگی اور اپنے عامی ہونے کا ثبوت دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ چپل ہی پہنتے ہیں۔

روایتی چپلیں ترمیم

حالاں کہ جدید دور میں کئی نئی قسم کی چپلیں وجود مین آ چکی ہیں، پھر بھی کئی جگہوں پر روایتی طرز پر بھی تیاری اور قسمیں جاری ہیں۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں آباد مختلف بلوچ اور پشتون قبائل نے تیزی سے بدلتی دنیا میں بھی اپنی بہت سی روایات اور ثقافتی اشیا کو بڑی حد تک برقرار رکھا ہے جن میں ان کے پہناوے بھی شامل ہیں۔ان میں بلوچ قبائل کی ثقافت کی عکاس چپل (چوّٹ) بھی ہے جو کئی لحاظ سے منفرد ہے[2] اور آج بھی وہی روایتی اور اپنے یگانہ طرز پر قائم ہے۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم