چڑیاولہ

پنجاب پاکستان کا ایک گاؤں

چڑیاولہ ضلع گجرات تحصیل کھاریاں علاقہ تھانہ ککرالی کا نواحی گاؤں ہے جو ضلع گجرات سے 40 کلومیٹر کے فاصلہ پر شمال میں واقع ہے،یہ پاکستان صوبہ پنجاب ضلع گجرات کا سرحدی گاؤں ہے ،یہاں پاکستان و آزاد کشمیر کی سرحد آپس میں ملتی ہے ،اس کے ساتھ ہی آزادکشمیر کا ضلع بھمبر شروع ہو جاتا ہے،چڑیاولہ میں تعلیم و صحت کی سہولیات موجود ہیں،لڑکوں اور لڑکیوں کا ہائی اسکول بھی موجود ہے اور بنیادی مرکز صحت بھی موجود ہے،چڑیاولہ گاؤں میں اکثریت گجر قوم کی ہے جبکہ دیگراقوام کے لو گ بھی یہاں آباد ہیں۔

نمایاں شخصیات

ترمیم

چڑیاولہ کی نمایاں شخصیات میں بانی و مرکزی مرکزی چیئرمین انٹرنیشنل میڈیا فورم:صحافی ملک محمد علی خیالی سابق چئیرمین چوہدری فتح خاں (مرحوم )چئیرمین یونین کونسل چڑیاولہ لالہ محمد افضل، ملک عابد حسین امریکا،چوہدری مظہر اقبال چڑیاولہ، چوہدری عمران آسٹریلیا، پروفیسر محمد ریاض آسٹریلیا، ڈاکٹر عبد الرحمن چڑیاولہ، ملک ساجد حسین چڑیاولہ، عبد اکعزیز بٹ چڑیاولہ، چوہدری عبد الرحمن پٹواری چڑیاولہ،صوفی طالب حسین سابق کونسلر،چوہدری محمد اصغر ریڈیو پاکستان لاہور، پروفیسر نصر اللہ چوہدری،حافظ حسن محمود چڑیاولہ، صحافی مہر جلال شائق،ڈاکٹر انیس چڑیاولہ کا شمار چڑیاولہ کی نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے۔

اہم مقامات

ترمیم

یہاں ضلع گجرات کی خوبصورت اور بڑی مسجد بھی موجود ہے،جس کے بانی حاجی رحمت علی سرکار المعروف مسجدیں بنانے والی سرکار ہیں،آپ نے چڑیاولہ کے علاوہ گردونوح میں مساجد تعمیر کروائی ہیں۔ چڑیاولہ اڈا پر حاجی رحمت علی کا مزار موجود ہے ،جہاں ہر سال ماہ اکتوبر میں سالانہ عرس مبارک کی تقریب بھی ہوتی ہے۔ چڑیاولہ اڈا پر حبیب بنک کی برانچ بھی موجود ہے،چڑیاولہ اڈا پر گجرات جانے والی ہائی ایس گاڑیوں کا اڈا موجود ہے ،یہاں سے ہر 2 منٹ پر گاڑی ،کوٹلہ و گجرات جانے کے لیے نکلتی ہے۔

سیاست

ترمیم

سیاسی حوالے سے چڑیاولہ قومی اسمبلی کے این اے 71 میں شامل ہے اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 34 میں شامل ہے،حلقہ کے موجودہ ایم این اے مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری عابد رضا ہیں جبکہ ایم پی اے تحریک انصاف کے راہنما چوہدری محمد ارشد سابق وزیر قانون پنجاب چوہدری محمد فاروق (مرحوم ) کے بھائی ہیں اور پی پی 33 کے ایم پی اے چوہدری لیاقت بھدر ہیں۔