چک نمر 174 مراد ڈاھرانوالہ سے پیدل 10 منٹ کی مسافت پر ہے- 174 مراد دو گاؤں پر مشتمل ہے 174 مراد اے (بڑا) اور 174 مراد بی (چھوٹا) - عورتوں کی شرحِ خواندگی 70 % جبکہ مردوں کی 50 % ہے - یہ " حسیناؤں کا گاؤں " کے نام سے مشہور ہے - گندم اور کپاس یہاں کی خاص کاشت ہے - شہر سے قربت 174 مراد کو باقی گاؤں کی نسبت زیادہ خوش حال اور ترقی یافتہ بنا رہا ہے -