چک نمبر 195 ج ب (انگریزی: Chak No. 195/J.B) ضلع چنیوٹ کا ایک مشہور اور تہذیب یافتہ گاؤں ہے۔[1] زبان زد عام میں بھلو والا کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ دیہی زندگی سے بھر پور اور پنجابی کلچر کا عکاس یہ گاؤں پورے پاکستان میں اپنی امتیازی شناخت رکھتا ہے۔

گاؤں
Model Village Chak 195/JB
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع چنیوٹ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

محل وقوع

ترمیم

چک نمبر195 ج۔ب تحصیل بھوآنہ میں شامل ہے اور بھوآنہ شہر سے بھوآنہ دلوآلہ روڈ پرتقریبا 12 کلومیڑ کی مسافت پر واقع ہے۔ مشرق میں چک 224, مغرب میں چک 196 ،شمال میں چک 194 جبکہ جنوب مغرب میں چک 229 واقع ہے۔

امتیازی حیثیت

ترمیم

ضلع چنیوٹ میں تعلیم اور سرکاری ملازمتوں کی شرح کے لحاظ سے چک نمبر 195 سر فہرست چکوک میں شامل ہے۔ یہاں کے باسی نہ صرف باہمی امن وسلامتی کی وجہ سے ممتاز ہیں بلکہ بیوروکریٹس کی کثیر تعداد بھی اس گاؤں کی ایک خاص پہچان ہے۔ شاید ہی پاکستان کا کوئی ایسا ادارہ ہو جس میں اس گاؤں کا رہائشی آفیسر یا ملازم نہ ہو۔

گاؤں میں گورنمنٹ ہائی اسکول، گورنمنٹ مڈل اسکول فار گرلز،دفتر یونین کونسل، شفاخانہ حیوانات، پختہ سڑکیں اور سولنگ، ایک نجی تعلیمی ادارہ اور دوسری عام ضروریات زندگی و سہولیات موجود ہیں۔

ماڈل ویلج

ترمیم

سال 2021 کے آغاز میں گاؤں کے چند نوجوانوں نے اپنے گاؤں کو صاف ستھرا اور مزید خوبصورت بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز کیا۔ اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ملازمت پیشہ افراد، کاروباری شخصیات اور بیرون ملک مقیم گاؤں کے بیٹوں سے اپیل کی گئی۔ تمام نے حد سے زیادہ مثبت تعاون کیا۔ ہر ماہ درج بالا حضرات باقاعدگی سے ماڈل ویلج فنڈ میں حصہ ڈالتے آ رہے ہیں۔ اس فنڈ سے صفائی کے عملے کی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ گاؤں کے انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی پر خرچ کیا جاتا ہے۔

سر سبز گاؤں

ترمیم

شجر کاری کے ہر موسم میں ہزاروں کی تعداد میں پھلدار اور پھولدار پودوں لگائے جا رہے ہیں۔ اب تک تقریباً گاؤں میں دس ہزار کے قریب پودوں لگائے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ گاؤں کے سنگم میں انور خان میموریل سافٹ سپورٹس گراؤنڈ بنایا گیا ہے۔ جس کا سر سبز نظارہ آنکھوں کو خیرہ کرنے کے لیے کافی ہے۔

انتظامی کمیٹی

ترمیم

گاؤں کی صفائی اور فلاحی کاموں کی دیکھ بھال کے لیے ایک منتخب شدہ کمیٹی موجود ہے جو ہمہ وقت تمام آمور کی نگرانی کرتی ہے۔

مصالحتی کمیٹی

ترمیم

روزمرہ کے عمومی مسائل اور باہمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مصالحتی کمیٹی فعال ہے۔ اس کمیٹی میں گاؤں کے جمہور کی رائے سے منتخب شدہ دیانت دار ارکان شامل ہیں۔ بلا تفریق و امتیاز اور بلا قیمت فوری انصاف کی فراہمی کے لیے مصالحتی کمیٹی کا وجود کسی نعمت سے کم نہیں۔

الخیر ویلفیئر سوسائٹی

ترمیم

گاؤں کے نادار، معذور، یتیموں اور بیواؤں کی مالی اور طبی امداد کے لیے الخیر ویلفیئر سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔جو ہر مستحقین میں راشن تقسیم کرتی ہے ۔۔ ساتھ ساتھ مستحق بچیوں کو جہیز کا سامان اور مستحق قابل طالب علموں کو تعلیمی اخراجات میں مالی معاونت فراہم کر رہی ہے۔

آبادی

ترمیم

آبادی کے لحاظ سے یہ گاؤں تقریبا دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ شرح خواندگی کے لحاظ سے تحصیل بھر میں سر فہرست ہے۔

اقوام

ترمیم

بھٹی قوم تعداد میں سب سے زیادہ ہے جبکہ معاشی اور سیاسی طور پر جپہ اور چدھڑ حاوی ہیں۔ بھٹی، جپہ، چدھڑ کے علاوہ جنجوعیں ، نون، سمور، گجر، گاذر، میرزادے، لوہار، کمھار،درکھان، جوپو، مسلم شیخ، ہرل، نول،آرائیں، اعوان،شیخ، ماچھی، تھہیم ، کھوکھر اور قاضی شامل ہیں۔

ثقافت

ترمیم

باہمی تعاون، بڑوں کی عزت و احترام، مسائل کا پنجائیتی حل، شادی بیاہ پر ڈھول اور علاقائی ڈانس، خوشی اور غمی کے مواقع پر پورے گاؤں کی بھر پور شرکت اور باہمی تعاون، بازاروں میں حیادار نظریں ،روایتی لباس شلوار قمیض اور خواتین کے سر پر دوپٹہ، کھیلوں میں کرکٹ اور والی بال، بھلووالا کی ثقافت کی پہچان ہیں۔

شخصیات

ترمیم

انور جپہ، محمد اسد طاہر جپہ، سرفراز احمد غازی چدھڑ، محمدذاکر انجم کھوکھر، مبشر احمد آرائیں، برکت علی ہرل، ناصر علی جپہ، عارف نسیم نون ساجد علی رضوی استاد عمر حیات رحمانی جنجوعہ، استاد حیدر علی جامی گجر، ملازم حسین جپہ، ذو الفقار علی نول، انوارالحسنین نون محمد ظفر اللہ چدھڑ گاؤں کی نمایاں شخصیات میں شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "چک نمبر 13 ج ب"۔ 25 اکتوبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اکتوبر 2017