سٹینلے جیمز کرے (پیدائش: 29 مئی 1921ء)|(انتقال: 10 اکتوبر 2008ء) ایک انگلش کرکٹر تھا۔ کرے ایک دائیں ہاتھ کا بلے باز تھا اور ساتھی کھلاڑیوں میں چک کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ سٹریٹ فورڈ، ایسیکس میں پیدا ہوا تھا۔ مجموعی طور پر اس نے کاؤنٹی کے لیے 99 فرسٹ کلاس کھیلے، 24.46 کی بیٹنگ اوسط سے 4,062 رنز بنائے جس میں 16 نصف سنچریاں ، 7سنچریاں اور 163 کا اعلی سکور تھا۔ [1] ان کا سب سے زیادہ فرسٹ کلاس سکور 1950ء میں ناٹنگھم شائر کے خلاف آیا تھا۔ [2] کرے نے 1947ء اور 1949ء میں 2بار ایک سیزن میں 1,000 رنز بنائے [3] 1950ء کے سیزن کے بعد کرے نے جنوبی افریقہ میں کوچنگ کی جب انھیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایسیکس کو ان کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے۔ [4]

چک کرے
ذاتی معلومات
مکمل نامسٹینلے جیمز کرے
پیدائش29 مئی 1921(1921-05-29)
سٹراٹفورڈ, ایسیکس, انگلینڈ
وفات10 اکتوبر 2008(2008-10-10) (عمر  87 سال)
ٹورکی, ڈیون، انگلینڈ
عرفچک
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
1954 & 1957ڈیون
1938–1950ایسیکس
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ فرسٹ کلاس
میچ 102
رنز بنائے 4,218
بیٹنگ اوسط 24.66
100s/50s 7/17
ٹاپ اسکور 163
گیندیں کرائیں 32
وکٹ 1
بالنگ اوسط 40.00
اننگز میں 5 وکٹ
میچ میں 10 وکٹ
بہترین بولنگ 1/0
کیچ/سٹمپ 24/–
ماخذ: Cricinfo، 20 اپریل 2011

انتقال ترمیم

جنگ سے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے آخری زندہ کرکٹرز میں سے ایک، کرے کا انتقال 10 اکتوبر 2008ء کو ٹورکی، ڈیون، انگلینڈ میں ہوا۔ اس کی عمر 87 سال تھی۔ [4]

حوالہ جات ترمیم

  1. "First-class Batting and Fielding For Each Team by Chick Cray"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2011 
  2. "Essex v Nottinghamshire, 1950 County Championship"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2011 
  3. "First-class Batting and Fielding in Each Season by Chick Cray"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2011 
  4. ^ ا ب Martin Williamson (10 November 2008)۔ "Essex veteran Cray dies"۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2011