چھلانگ لگانا (انگریزی: Jumping) یا اچھلنا ایک متحرک جسمانی کوشش ہے جس میں کوئی ذی حیات جیسے کہ انسان یا جانور اور غیر ذی حیات جیسے کہ روبوٹ خود کو ہوا میں اوپر ہوتے ہوئے اپنے مقام سے ایک طریقے سے آگے بڑھ جاتے ہیں۔ چھلانگ دوڑ سے اس طرح سے مختلف ہے کہ اس میں عمومًا کوئی شخص ہوا میں نسبتًا اونچائی سے ہو کر گزرتا ہے۔ اس کے علاوہ چھلانگ میں یہ اونچائی کا اچھلنا زیادہ عرصے تک جاری رہتا ہے۔ چھلانگ میں اونچائی سے ہو کر گزرنے کا پہلو کسی شخص کے متحرک ہونے کے شروع ہی سے منسلک رہتا ہے۔

جرمنی میں ایک شخص سائیکل پر کرتب بازی کے طور کافی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہوئے اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

چھلانگ لوگ عام طور سے کھیل کود میں لگاتے ہیں۔ مثلًا اولمپک کھیلوں میں لمبے فاصلے کی چھلانگ میں ایک مقابلہ ہوتا ہے۔ بھالا پھینکنے کے مقابلے میں بھی لوگ چھلانگ لگاتے ہیں۔ لوگ شوقیہ ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر اور پہاڑ کی اونچائی سے چھلانگ لگاتے ہیں۔ ان میں سے اول الذکر اسکائی ڈائونگ کے نام سے موسوم ہے جب کہ ثانی الذکر بنگی جمپنگ کہلاتا ہے۔

کرکٹ کے کھیل میں بھی لوگ چھلانگ لگاکر حریف ٹیم کے بلے باز کی گیند کا کیچ پکڑ لیتے ہیں۔[1]

ناگہانی صورت حال میں جان بچانے کے لیے[2] یا پھر خود کشی کرنے کے لیے بھی لوگ اونچی عمارتوں سے چھلانگ لگاتے ہیں۔[3]

چھلانگ لگانا کئی بار کسی اچھی یا بری بات کے پہت زیادہ یا اس کے عام اور ہمہ گیر ہو جانے کے لیے بھی مستعمل ہے۔[4]


مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. آئی پی ایل 2020: دھونی نے حیرت انگیز چھلانگ لگاکر کیچ لپکا، ایک بار پھر ثابت کی فٹنس، ویڈیو دیکھیں
  2. "آگ لگالینے کے بعد چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی"۔ 2020-10-21 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-10-19
  3. ناندیڑ:پُل سے ندی میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو مسلم نوجوان نے بچالیا
  4. کورونا نے پھر لگائی چھلانگ، پہلی بار 21 ہزار کے قریب نئے کیس، کل تعداد 6.25 لاکھ