چیامپینو
کمونے
چیامپِینو (اطالوی: Ciampino) اٹلی کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے جو اٹلی کے علاقہ لازیو میں واقع ہے۔ قصبہ 1974ء تک کمونے مارینو کا حصہ تھا جسے 1974ء میں الگ کمونے کا درجہ دیا گیا تھا۔ قصبہ کا رقبہ 11 مربع کلومیٹر اور آبادی 37,529 (2004ء) ہے اور سطح سمندر سے اس کی بلندی 124 میٹر ہے۔ شہر کا نام جیوانی جیوستینو چیامپی (Giovanni Giustino Ciampini) کی نام پر رکھا گیا تھا جو سولہویں صدی عیسوی میں وہاں رہنے والے مشہور مذہبی اور سائنسی سکالر تھے۔
چیامپینو (Ciampino) | |||
---|---|---|---|
عمومی معلومات | |||
علاقہ | لازیو | صوبہ | صوبہ روما |
بلندی | 124 میٹر | رقبہ | 11 مربع کلومیٹر |
آبادی | 37,529 (2004ء) | ||
دیگر معلومات | |||
فون کوڈ | 06(39+) | پوسٹ کوڈ | 00040, 00043 |
منطقہ وقت | مرکزی یورپی وقت, UTC+1 |
شہر کی شہرت وہاں بنائے گئے جیوانی باتستہ پاستینے بین الاقوامی ہوائی اڈہ (Giovan Battista Pastine" International Airport) کی وجہ سے بھی ہے جو دار الحکومت روم اور نواحی علاقوں کی اندرون ملک ہوائی سفر کی ضروریات پوری کرتا ہے۔ ہوائی اڈا روم چیامپینو ( Rome Ciampino ) کے نام سے مشہور ہے۔