چیرویتیری
کمونے
چیرویتیری (اطالوی: Cerveteri) اٹلی کے علاقہ لازیو کے صوبہ روما کا ایک کمونے (قصبہ) ہے، جس کا رقبہ 134 مربع کلومیٹر اور آبادی 32,066 (2004ء) ہے۔ سطح سمندر سے شہر کی بلندی 81 میٹر ہے۔
چیرویتیری (Cerveteri) | |||
---|---|---|---|
عمومی معلومات | |||
علاقہ | لازیو | صوبہ | صوبہ روما |
بلندی | 81 میٹر | رقبہ | 134 مربع کلومیٹر |
آبادی | 32,066 (2004ء) | ||
دیگر معلومات | |||
فون کوڈ | 06(39+) | پوسٹ کوڈ | 00041 |
منطقہ وقت | مرکزی یورپی وقت, UTC+1 |
شہر قدیم زمانہ میں اطالوی جزیرہ نما میں آباد قبائل ایٹروسکن (Etruscan) کے قبرستانوں جنکو نیکروپولیسس (necropolises) کہتے ہیں کی وجہ سے مشہور ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ مشہور نیکروپولی دیلا باندیتاچیا (Necropoli della Banditaccia) ہے جس کو اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے تارکواینیا (Tarquinia) کے نیکروپولیسس کے ساتھ عالمی ورثہ (World Heritage Site) قرار دیا ہے۔ اس کے بارے میں خیال ہے کہ یہ قدیم ایٹروسکن زمانہ نویں صدی قبل مسیح سے تیسری صدی قبل مسیح میں تعمیر کیا گیا تھا۔