چین۔تبت امن معاہدہ 783ء
اس مضمون میں مزید حوالہ جات کی ضرورت ہے تاکہ مضمون میں تحریر کردہ معلومات کی تصدیق کی جاسکے۔ (January 2021) |
چین۔تبت امن معاہدہ جسے چین-تبت امن معاہدہ 783 یا چنگ شوئی کا معاہدہ بھی کہا جاتا ہے )، ایک امن معاہدہ ہے جو سنہ 783ء میں تانگ خاندان کی چینی سلطنت، جس پر شہنشاہ ڈیزونگ کی حکومت تھی اور تریسنگ دیتسن کی حکومت والی تبتی سلطنت کے درمیان طے پایا تھا۔ جس میں کوکونور کے علاقے کی تمام زمین، جو موجودہ دور کی چنگھائی جھیل کا علاقہ بنتا ہے، تبت کو دے دی گئی۔ چنگ شوئی میں اس معاہدے کی خوشی میں جشن منایا گیا تھا اور یہ چین اور تبت کے درمیان چھٹا معاہدہ تھا۔