چین ساؤتھ ویسٹ ائیرلائنز فلائٹ 4509

چین ساؤتھ ویسٹ ائیرلائنز فلائٹ 4509 چین میں ایک اندرونی قسم کی پرواز تھی جو 24 فروری 1999ء کو ایک فضائی حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ یہ پرواز چین کے شہر چینگدو سے ژجیانگ سفر کر رہی تھی۔ یہ پرواز چین ساؤتھ ویسٹ ائیرلائنز کے طیارہ ٹوپولف 154 ایم کے ساختہ ہوائی جہاز کی تھی جو اپنی منزل پر پہنچنے سے قبل حادثے کا شکار ہوئی۔ اِس حادثے میں عملے کے 11 اور 50 مسافروں سمیت 61 افراد جاں بحق ہوئے۔[1]

چین ساؤتھ ویسٹ ائیرلائنز فلائٹ 4509
A China Southwest Airlines Tupolev Tu-154, similar to the aircraft involved in the accident.
ہوائی حادثہ
تاریخ24 فروری 1999ء (1999ء-02-24)
خلاصہMechanical failure of aircraft tail section caused by poor maintenance
مقاموین ژو، ژجیانگ، چین
27°54′57″N 120°39′22″E / 27.91583°N 120.65611°E / 27.91583; 120.65611
ہوائی جہاز
ہوائی جہاز قسمTupolev Tu-154M
آپریٹرچین ساؤتھ ویسٹ ائیرلائنز
اندراجB-2622
مقام پروازچینگدو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈا
منزل مقصودوین ژو لونگوان بین الاقوامی ہوائی اڈا
مسافر50
عملہ11
اموات61
محفوظ0

طیارہ اور ساخت ترمیم

یہ طیارہ ٹوپولف 154 ایم ساختہ تھا جو غالباً 1990ء میں بنایا گیا تھا۔ 1990ء میں ہی یہ طیارہ چینی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سپرد کیا گیا تھا اور اِس کا رجسٹریشن نمبرB-2622 تھا۔

عملہ ترمیم

اِس پرواز میں عملے کے 11 افراد سوار تھے جن میں فلائٹ افسر ژوئی ماؤ،  مقام تلاش کنندہ لان ژنگ فینگ، فلائٹ انجنئیر گوشومنگ بھی شامل تھے۔ علاوہ ازیں عملے کے باقی سات افراد تھے۔

حادثہ ترمیم

24 فروری 1999ء کو یہ پرواز چینگدو کے ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی اور اِس کی منزل وین ژو لونگوان بین الاقوامی ہوائی اڈا تھی۔ پرواز کی روانگی کے کچھ ہی وقت کے بعد جہاز کے پروں میں تکنیکی خرابی سے گڑبڑ پیدا ہوئی اور جہاز کا ابتدائی حصہ یا نوکیلا حصہ نیچے کی جانب جھکتا چلا گیا۔ جہاز جو 3,300 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا، یک دم ہی ہزار فٹ کی بلندی سے نیچے آگیا۔ منزل پر پہنچنے سے قبل ہی جہاز ایک وسیع میدان میں گر کر تباہ ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جہاز کی نوکیلا حصہ زمین کی سطح سے 700 میٹر بلند پڑا ہوا نظر آیا تھا اور باقی ماندہ جہاز کے حصے 2,300 فٹ دور گرے پائے گئے۔ جہاز پر سوار سوار 11 عملے کے ارکان سمیت 50 مسافر جاں بحق ہوئے۔[2][3] طیارے کے سوار افراد میں کوئی بھی زندہ نہیں پایا گیا۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Why China's military relies on an ageing Russian passenger jet"۔ South China Morning Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018 
  2. "Why China's military relies on an ageing Russian passenger jet"۔ South China Morning Post (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018 
  3. Wang Wantan (July 16, 2009)۔ "Figure-154 model, involved in 30 air crashes, has been out of service for 7 years in China (Chinese Simplified)"۔ world.people.com.cn (بزبان چینی)۔ 19 جولا‎ئی 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 اگست 2018