چینگدو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈا

چینگدو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈا یا چینگدو شوانگلیو انٹرنیشنل ائیرپورٹ (آئی اے ٹی اے: CTU، آئی سی اے او: ZUUU) (انگریزی: Chengdu Shuangliu International Airport) (چینی: 成都双流国际机场) چین کا اہم بین الاقوامی ہوائی اڈا ہو جو صوبہ سیچوان کے دار الحکومت چینگدو کے لیے بنایا گیا ہے۔ یہ چینگدو شہر کے جنوب مغرب میں 16 کلومیٹر (10 میل) کے فاصلے پر ضلع شوانگلیو کے شمال میں واقع ہے۔ یہ مغربی چین کی ہوا بازی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ ائیر چائنہ کے دو مراکز میں سے ایک ہے جبکہ دوسرا بیجنگ دار الحکومت بین الاقوامی ہوائی اڈا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سیچوائن ائیرلائنز، چینگدو ایئر لائنز، چائنا ایسٹرن ائیرلائنز، چائنا ساؤدرن ائیرلائنز، شنزین ائیرلائنز، تبت ایئرلائنز اور لکی ایئر کا بھی مرکز ہے۔

چینگدو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈا
Chengdu Shuangliu International Airport

成都双流国际机场
خلاصہ
ہوائی اڈے کی قسمعوامی
عاملسیچوان صوبہ ہوائی اڈا گروپ کمپنی، لمیٹڈ
خدمتچینگدو
محل وقوعشوانگلیوووہؤ
مرکز برائےائیر چائنہ
چینگدو ایئر لائنز
سیچوائن ائیرلائنز
چائنا ساؤدرن ائیرلائنز
چائنا ایسٹرن ائیرلائنز
تبت ایئرلائنز
لکی ایئر
شنزین ائیرلائنز
بلندی سطح سمندر سے495 میٹر / 1,624 فٹ
متناسقات30°34′42″N 103°56′49″E / 30.57833°N 103.94694°E / 30.57833; 103.94694
ویب سائٹwww.cdairport.com
نقشہs
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
سی اے اے سی ایئر پورٹ چارٹ
CTU is located in سیچوان
CTU
CTU
CTU is located in چین
CTU
CTU
رن وے
سمت لمبائی سطح
میٹر فٹ
02R/20L 3,600 11,811 کنکریٹ
02L/20R 3,600 11,811 اسفالٹ
اعداد و شمار (2018)
مسافر52,950,000
کارگو (ٹن)611,590
نوائی جہاز نقل و حرکت319,382
چینگدو شوانگلیو بین الاقوامی ہوائی اڈا
سادہ چینی 成都双流国际机场
روایتی چینی 成都雙流國際機場

چینگدو ایئر پورٹ پر بہت سے ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں کو 144 گھنٹے کے لے ٹرانزٹ ویزا بھی دہا جاتا ہے۔

2015ء میں چینگدو ہوائی اڈے سے 42.2 ملین مسافروں نے سفر کیا۔ یہ 2015ء میں دنیا کا تیسواں سب سے مصروف ترین، چین کا چوتھا مصروف ترین اور مغربی چین کا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔ [1] 2013ء میں یہ کارگو نقل و حمل میں چین کا چوتھا مصروف ترین ہوائی اڈا تھا۔

جائزہ

ترمیم

تاریخ

ترمیم

ہوائی اڈے کا سابقہ نام شوانگویسی ہوائی اڈا تھا۔ اسے 1938ء میں دوسری چین-جاپانی جنگ/دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک معاون فوجی ہوائی اڈے کے طور پر کھولا گیا تھا۔ اس وقت یہ صرف چھوٹے ہوائی جہازوں کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہاں پر ہی جمہوریہ چین کی فضائیہ کے "پانچویں پرسیو گروپ" کے پولیکارپوف آئی-15 جنگی جہازوں کو رکھا گیا تھا تا کہ جاپانی بمبار حملوں سے علاقے کی حفاظت کی جا سکے۔ [2] [3][4][5][6]

دوسری جنگ عظیم میں ہوائی اڈے کا نام شوانگلیو ایئر فیلڈ تھا اور بعد میں اسے چین دفاعی مہم (1942ء–1945ء) میں فوجی فضائیہ ریاستہائے متحدہ کی "چودہویں ایئر فورس" نے استعمال کیا۔ [7]

12 دسمبر، 1956ء کو شوانگویسی ہوائی اڈے شہری ہوا بازی میں شامل کر دیا گیا۔ جسے بعد میں چینگدو شوانگلیو ہوائی اڈا کے نام سے رسمی طور پر شہری ہوائی اڈا قرار دے دیا گیا اور چین کے کئی شہروں کے لیے پروازیں شروع کیں جن میں بیجنگ، تاییوان، شیان، کونمینگ، گوئیانگ، نانچونگ اور چونگکینگ شامل ہیں۔


تصاویر

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "2011年全国民航运输机场吞吐量排名表"۔ 17 اپریل 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "surfcity.kund.dalnet.se/sino-japanese-1940.htm" 
  3. 宋薇۔ "Chinese continue to seek justice for Japanese bombings - China - Chinadaily.com.cn" 
  4. "五大隊第十七中隊 林恒"۔ 27 نومبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2016 
  5. "Chinese biplane fighter aces - 'Buffalo' Wong Sun-Shui"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015 
  6. "Major 'Buffalo' Wong Sun-Shui"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015 
  7. "Air Force History Index -- Search"۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2015