چین میں وقت (Time in China) ایک معیاری وقت متناسق عالمی وقت+08:00 استعمال کرتا ہے، جو گرینچ معیاری وقت سے آٹھ گھنٹے آگے ہے۔ چین جغرافیائی طور ہر پانچ منطقاتِ وقت پر پھیلا ہوا ہے۔ جمہوریہ چین (1912–1949) میں پانچ منطقاتِ وقت رائج تھے۔ 1949ء کے بعد سے چین صرف ایک معیاری استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن سنکیانگ اور تبت میں متناسق عالمی وقت+06:00 بھی استعمال ہوتا ہے۔

1912 سے 1949 تک استعمال کءے جانے والے متروک منطقاتِ وقت

سرزمین چین میں معیاری وقت کو مقامی طور ہر بیجنگ وقت (北京时间) کہا جاتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اسے چین معیاری وقت کہا جاتا ہے۔ ہانگ کانگ میں یہ ہانگ کانگ وقت کہلاتا ہے؛ مکاؤ میں اسے مکاؤ معیاری وقت کہا جاتا ہے اور تائیوان میں اسے سرکاری طور پر قومی معیاری وقت (国家 标准 时间) کہا جاتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم