چین کی نئی جمہوری پارٹی
چین کی نئی جمہوری پارٹی( (انگریزی: New Democracy Party of China)، آسان چینی حروف: 中国新民党، روایتی چینی حروف: 中國新民黨، پنین: Zhōngguó ) ایک چین کی سیاسی جماعت ہے جس پر حکومت نے اب پابندی لگا دی ہے۔و1و اس پارٹی کی بنیاد گاؤ چوان نے 2007ء میں رکھی تھی۔وہ نانجینگ نارمل یونیورسٹی کے پروفیسر تھے۔ پارٹی بنانے سے قبل انھوں نے چین کے تمام لیڈران کو ایک کھلا خط لکھا تھا۔ پارٹی کے دوسرے صدر نشین کونژو ژینگ تھے۔وہ تائینانمیم چوک تحریک میں شریک تھے اور انہونی سے لیڈر بھی رہ چکے تھے۔
گاؤ چوان
ترمیمگاؤ چوان نانجینگ نارمل یونیورسٹی کے معتمد پروفیسر تھے۔ان کو نانججینگ میں ا ن کے گھر کے قریب پولس نے گرفتار کر لیا تھا۔ انھوں نے ایک حزب مخالب کے انعقاد کا خواب دیکھا تھا۔ لیکن لوگوں نے ان پر حکومت کے بنٹوارے کا الزام لگا دیا۔ ان کی اہلیہ نے کہا “انھوں نے کہا کہ میرے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے مگر انھوں نے کوئہ وجہ نہیں بتائی ہے۔‘‘ لی نے کہا کہ انھوں نے چوان کی ماں کو بہت سارے دستاویز دیے ہیں۔و2و نانجینگ کی پولس نے کہا کہ چوانگ کی ماں نے وکیل کرنے سے منع کر دیا ہے کیونکہ ان کے بیٹے کا معاملہ ریاست کی خفیہ جانکاری سے جرا ہے۔اس نے مزید کہا کہ پولس نے میرے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے اور ہمیں اس سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے اور نہ ہمیں وکیل کرنے کی اجازت مل رہی ہے۔ کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ اس سے خفیہ طریقہ سے نمٹ لیں گے؟میں بہت اداس ہوں، میرا بیٹا حقوق انسانی کے کوشش کرتے ہوئے گرفتار ہوا ہے۔ مجھے اپنے بیٹے سے محبت ہے۔اسی لیے میں نے وکیل کر لیا ہے۔لیکن شاہد حکومت وکیل کو مقدمہ لڑنے کی اجازت نہ دے۔ وہ کیا کرسکتا تھا؟ کیا ہو جنتاؤ کو کھلا خط لکھنے مطلب ریاست کے بنٹوارہ کی کوشش کرنا ہے؟حکومت نے تو چوان کے اہل خانہ کو بھی اس کے ملنے سے منع کر رکھا ہے۔و3و چوان نے نئی جمہوری پارٹی کی بنیاد رکھی تاکہ حکومت اور حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے خلاف اگر کوئی پٹیشن داخل کرنا چاہے، سماجی نا انصافی کے خلاف آواز اٹھانا چاہے، جبرا گھرنکالا اور افسروں کی غلط کاریوں پر شکایت کرنا چاہے تو یہ پارٹی اس کو پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔انھوں نے 347 مضامین لکھے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کو کچھ تجویزیں بی پیش کیں۔گاؤ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا کیونکہ انھوں نے یونیورسٹی کے آئین کی خلاف ورزی کی تھی۔ ان کو تمام جمہوری پارٹیوں اور اکائیوں سے بھی نکال دیا گیا۔و4و 15 اکتوبر 2009ء کو ان کو دس قید کی سزا سنائی گئی۔
موجودہ صورت حال
ترمیم13 نومبر 2008ء کو پارٹی کے معمار گاؤچوان کی گرفتاری کے بعد کونژو کو پارٹی کا دوسرا ممبر نامزد کیا گیا اور وہ صدر نشین بن گئے۔جنوری 2009ء میں پارٹی کی ویب گاہ تیار ہوئی۔ لاس اینجلس اور سان فرانسسکو میں تقریباً ایسے سیاست دان ہیں جو پارٹی کے جمہوری تعاون دے رہے ہیں۔ گاؤ کی گرفتاری کے بعد پارٹی کا دفتر امریکا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔