چیچو کی ملیاں (انگریزی: Chechoke mallian) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع شیخوپورہ میں واقع ہے۔ یہ ضلع شیخوپورہ کی ایک یونین کونسل بھی ہے۔[1]

قصبہ
چیچو کی ملیاں
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع شیخوپورہ
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

5 جولائی 2015ء کو وزارت پانی وبجلی نے 525 میگاواٹ کا چیچو کی ملیاں پاور پلانٹ پروجیکٹ ختم کر دیا جبکہ پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے بھی پروجیکٹ ختم کرنے کی تصدیق کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخوپورہ کے قریب 35 ارب کی لاگت سے 525 میگاواٹ کے لگنے والے چیچو کی ملیاں پاور پروجیکٹ پر 2008ء میں کام شروع ہونا تھا جو مکمل نہ ہو سکا جبکہ پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے 3 ارب روپے بھی خرچ کیے جا چکے ہیں اور سائٹ پر مشینری بھی موجود ہے تاہم وزارت پانی و بجلی نے پروجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ جس مقام پر زیرتعمیر تھا وہاں ٹرانسمیشن نظام پہلے سے موجود تھا جبکہ اس کے قریب پہلے سے مئی 1959ء سے چیچوکی ملیاں ہائیڈل پروجیکٹ بھی موجود ہے جس سے 4 سے 5 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے، اس کی پداوار صلاحیت 13 میگاواٹ ہے، ۔دوسری جانب ترجمان وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر میں تاخیر کے باعث اس کی لاگت بڑھ چکی ہے جس کے باعث اسے بند کرنا پڑا جبکہ پروجیکٹ ناقابل عمل تھا ، کمپنی کے ذمے واجبات کی وصولی جاری ہے ۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم