ڈاؤن اینڈ آؤٹ ان پیرس اینڈ لنڈن (1933)

ڈاؤن اینڈ آؤٹ اِن پیرس اینڈ لنڈن انگریزی مصنف جارج آرویل کی پہلی مکمل تصنیف ہے، جو 1933ء میں شائع ہوئی تھی ۔ یہ دو شہروں میں غربت کے موضوع پر دو حصوں میں ایک یادداشت [1] کے طرز پر قلمبند کی گئی ہے ۔ اس کے نشان زد سامعین معاشرے کے متوسط اور اعلیٰ طبقے کے افراد تھے جو زیادہ تعلیم یافتہ ہو سکتے ہیں۔ یہ کتاب دو خوش حال شہروں: پیرس اور لندن میں موجود غربت کو بے نقاب کرتی ہے۔ پہلا حضہ پیرس میں نہایت افلاس و تنگدستی میں زندگی گزارنے کی تفصیلات پر مشتمل ہے اور کس طرح ایک عارضی مزدور کسی ریستوراں کے باورچی خانے میں زیست کی صعوبتیں جھیلتا ہے ۔ دوسرا حصہ لندں کی سڑکوں اور گلیوں میں سفر حیات کی داستان رقم ہے۔ لوگ کس طرح بے بسی کے عالم میں ہوسٹل اور دیگر سہولیات سے محروم جگہوں پر زندگی کاٹنے پر مجبور ہیں ، اس کی جھلکیاں اس عظیم الشان کتاب میں پیش کی گئی ہیں ۔

پس منظر

ترمیم
 
1920 کی دہائی میں آرویل کی پاسپورٹ تصویر
  1. Back cover description, Down and Out in Paris and London, Penguin Classics, 2001 آئی ایس بی این 978-0141184388