ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل
عنوان ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل (عربی: فندق العنوان داون تاون) دبئی کی ایک ہوٹل ہے جو 63 منزل پر مشتمل ہے، اس کی بلندی 302.2 میٹر (991 فٹ) ہے اس وجہ سے یہ ہوٹل فلک بوس رہائشی عمارتوں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ ہوٹل دبئی کے برج دبئی ترقیاتی علاقہ میں واقع ہے، اسے اعمار کمپنی نے بنایا ہے۔
عنوان ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل | |
---|---|
العنوان | |
دبئی فوارہ سے عنوان ہوٹل کا منظر | |
سابقہ نام | عنوان ڈاؤن ٹاؤن برج دبئی |
عمومی معلومات | |
حیثیت | آگ لگنے سے خراب |
قسم | ہوٹل رہائشی |
معماری طرز | Art Deco |
مقام | دبئی، متحدہ عرب امارات |
متناسقات | 25°11′38″N 55°16′45″E / 25.1939°N 55.2791°E |
آغاز تعمیر | 2005 |
تکمیل | 2008 |
لاگت | 845 ملین درہم |
اونچائی | |
تعمیراتی | 302.2 میٹر (991 فٹ) |
اوپر کی منزل | 228.3 میٹر (749 فٹ) |
تکنیکی تفصیلات | |
منزلوں کی تعداد | 63 |
منزل رقبہ | 178,000 میٹر2 (1,920,000 فٹ مربع) |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | Atkins |
ڈیولپر | Emaar Properties |
ساختی انجینئر | Atkins |
اہم ٹھیکیدار | Besix عرب ٹیکنکل کنسٹرکشن |
دیگر معلومات | |
حوالہ جات | |
[1] |
جائزہ
ترمیمیہ عمارت دبئی کی انیسویں بلند ترین عمارت ہے۔ 845 ملین درہم کی لاگت سے بننے والی یہ عمارت ستمبر 2008ء میں مکمل ہوئی، اس وقت یہ دبئی کی چھٹے نمبر کی بلند ترین عمارت تھی۔[2]
پانچ ستارہ اور رہائشی ہوٹل ہے جس میں 196 کمرے اور 626 زیر خدمت اپارٹمنٹس ہیں۔[3]
نئے سال کی شام، 2016ء
ترمیم31 دسمبر، 2015ء کو GST کے مطابق تقریباً 21:30 بجے ہوٹل کی بیسویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی۔[4] اس وقت سنہ 2015ء کا اختتام اور سنہ 2016ء کا آغاز ہو رہا تھا۔ مہمانوں کے رہائشی سوٹس سے یہ آگ اٹھی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے اگلے پندرہ منٹ میں جلد ہی پوری عمارت اس کی لپیٹ میں آگئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "The Address Downtown Dubai"۔ Arabtec Construction, L.L.C.۔ January 3, 2011۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 3, 2011
- ↑ "The Address Downtown Dubai"۔ CTBUH۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ September 17, 2012
- ↑ The Address Downtown Dubai
- ↑ "Fire breaks out at The Address hotel, Downtown Dubai."۔ گلف نیوز۔ December 31, 2015۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ December 31, 2015
بیرونی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر ڈاؤن ٹاؤن ہوٹل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |