ڈاکٹر ذو الفقار علی شائستہ طنز و مزاح لکھنے والے پاکستان کے معروف لکھاری

ڈاکٹر ذو الفقار علی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج، اصغرمال راولپنڈی میں شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر رہے ہیں۔ان کا آبائی تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انھوں نے ایم اے اور ایم فل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے کیا جبکہ پی ایچ ڈی کی ڈگری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے حاصل کی۔ اٹکھیلیاں کے علاوہ بھی ان کی تین کتابیں (چھیڑچھاڑ ، چٹکیاں اور اردو سفرنامے ) اور بھی ہیں،[1] جن صاحب علم و دانش نے آپ کو بے حد متاثر کیا ان میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا اور ڈاکٹر محمد فخرالحق نوری شامل ہیں۔ان اہل دانش شخصیات کے علاوہ آپ ڈاکٹر وحید قریشی ،ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر اور ڈاکٹر محمد کامران سے بھی متاثر نظر آتے ہیں۔جبکہ ان کے والد محمد اسلم پروانہ جن کا شمار شعبہ اردو کے ممتاز اساتذہ کرام میں ہوتا ہے ، تمام تر کامیابیوں کا سہرا آپ کے والد کے سر بندھتا ہے،[2]

تصانیف

ترمیم

ان کا پہلا مزاحیہ نثری مجموعہ اٹکلیاں، دوسرا چھیڑ چھاڑ ، تیسرا چٹکیاں[3] اور چوتھا چسکیاں[4] ہے آخر الذکر کو چھوڑ کر پہلی تینوں کتابوں کے چار چار ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں،

  1. https://www.nawaiwaqt.com.pk/06-Dec-2021/1462286
  2. https://hamariweb.com/articles/136963
  3. https://hamariweb.com/articles/153149
  4. https://kitaabnama.org/writers/dr-zulfiqar-ali/