ڈاکٹر عبدالوحید
ڈاکٹر عبدالوحید یکم ستمبر 1909ء کو پیدا ہوئے، فیروز سنز کے بانی مولوی فیروز الدین کے فرزند تھے، ڈاکٹر عبدالوحید نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اُس وقت پنجاب مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری تھے اور بہت سے رضا کاروں کو رکن بنانے کے ذِمہ دار بھی تھے جن میں جامعات کے طلبہ بھی شامل تھے۔ ڈاکٹر عبدالوحید اُن پہلے آٹھ مسلم لیگی شخصیات میں سے تھے جو خضر حیات ٹوانہ کے خلاف عوامی تحریک کو کچلنے کے لیے گرفتار کرلیے گئے تھے۔ تحریک پاکستان کی نامور رکن سعیدہ وحید ان کی زوجہ تھیں،