ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی
آندھرا پردیش بھارت میں اردو یونیورسٹی
ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی حکومت آندھراپردیش کی قائم کردہ اولین اردو یونیورسٹی ہے جو کرنول میں واقع ہے۔ اس کا افتتاح 16 اگست‘ 2016ء بروز منگل 10:30 بجے دن ریاستی وزیر تعلیم جی سرینواسلو اور ڈپٹی چیف منسٹر کے ای کرشنا مورتی کے ہا تھوں کیا گیا۔ رائلسیما یونیورسٹی کے رجسٹرار اور اس اردو یونیورسٹی کے انچارج شیخ الجامعہ پروفیسر وائی نرسملو ہیں[1] جبکہ رجسٹرار کی حیثیت سے اردو کے ادیب اور شاعر پروفیسر عبد الستار ساحر کو 24 اگست، 2016ء کی تقرری کی گئی۔[حوالہ درکار]