ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی (Meraj-ul-Huda Siddiqui) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ہیں۔ ان کے والدین کا تعلق بھارت کے شہر لکھنو سے تھا۔ کراچی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی اسکول سے میٹرک،آدمجی سائنس کالج سے ایف ایس سی اور ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا ہے۔ پیشے کے لحاظ سے وہ پیتھالوجسٹ ہیں اور وہ بقائی میڈیکل کالج اور  یونیورسٹی میں پڑھاتے رہے ہیں، اب کنسلٹنٹ پیتھالوجسٹ کی حیثیت سے پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ دوران تعلیم اسلامی جمعیت طلباء سے منسلک ہوئے اور کراچی شہرکے ناظم رہے۔ ممتاز مفکر اسلام، مولانا سید ابو الاعلی مودودی کی سوچ سے متاثر ہوئے اور جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ جماعت اسلامی، کراچی اور سندھ کے امیر کے طور پر فرائض انجام دیتے رہے ہیں اور اب جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ہیں۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی
تفصیل= ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی
تفصیل= ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی

صدر جماعت اسلامی سندھ۔
آغاز منصب
2013
نعمت اللہ خان [1]۔
 
معلومات شخصیت
عملی زندگی

حوالہ جات ترمیم