اسٹنگر میزائل
(ڈنگ والا خدنگا سے رجوع مکرر)
سٹنگر میزائل امریکہ کا بنایا گیا زمین سے ہوا میں مار کرنے والا میزائل ہے۔ میزائل کو ایک ٹیوب جسے کندھے پر رکھا جاتا ہے چلایا جاتا ہے۔ میزائل کے دو حصے ہوتے ہیں ایک حصہ اسے جٹھکا دے کر ٹیوب سے باہر اور دور ہوا میں پھینک دیتا ہے پھر میزائل کا اپنا انجن چلتا ہے اور اسے نشانے کی طرف لے جاتا ہے۔
اسٹنگر میزائل | |
---|---|
قسم | زمین تا فضا مارنے والا میزائل |
اصل ملک | ریاستہائے متحدہ امریکا |
استعمال کی مدت | آغاز:1981 |
جنگیں | افغانستان میں سوویت جنگ ، روس-یوکرائن جنگ |
ڈیزائنر | جنرل ڈائنامکس |
کارساز | جنرل ڈائنامکس |
المواصفات | |
وزن | 15.2 کلوگرام |
لمبائی | 1.52 میٹر |
قطر | 70 ملی میٹر |
درستی - ترمیم |
رہنمائی کا نظام
ترمیمسٹنگر میزائل انفرارڈ کے ذریعے سے حرارت کو تلاش کرتا ہے۔ جہاز کے پیچھے سے نکلتی ہوئی حرارت کو جیسے ہی وہ ڈھونڈتا ہے وہ جہاز سے ٹکراتا ہے اور اسے تباہ کر دیتا ہے۔
بچاؤ
ترمیمسٹنگر میزائل اور اس طرح کے دیگر میزائل مثلا عنزه اور سائیڈ ونڈر وغیرہ انفرارڈ کے ذریعے سے حرارت کو تلاش کرتے ہیں اس لیے جہاز ان سے بچنے کے لیے اپنے ایندھن سے کچھ ایندھن کا جلتا ہوا گولا چھوڑتا ہے جو جہاز سے دور اور نیچے ہوتا جاتا ہے اور میزائل اس گولے سے ٹکرا کر تباہ ہو جاتا ہے۔
استعمال کرنے والے ممالک
ترمیم- پاکستان
- مملکت متحدہ
- ڈنمارک
- جرمنی
- اسرائیل
- ریاستہائے متحدہ
- افغان مجاہدین
- طالبان
ویکی ذخائر پر اسٹنگر میزائل سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |