ڈنیز
سیکنڈے نیویا کے قبائل کا نام۔ ان لوگوں نے نویں اور دسویں صدی عیسوی میں انگلستان اور فرانس کے علاقوں پر حملے کرکے بہت سا حصہ مسخرکر لیا۔ ان کے
Danes سیکنڈے نیویا کے قبائل کا نام۔ ان لوگوں نے نویں اور دسویں صدی عیسوی میں انگلستان اور فرانس کے علاقوں پر حملے کرکے بہت سا حصہ مسخرکر لیا۔ ان کے حملے 786ء میں شروع ہوئے اور ان کے لیڈر ایگبرٹ کے جانشیوں نے انگلستان کے بہت سے علاقوں پرقبضہ کر لیا۔ حتی کہ ایلفرڈ اعظم نے انھیں شکست دے کر مار بھگایا۔ اس کے بعد اڈورڈ اور ایتھلریڈ کے زمانوں میں بھی ان لوگوں نے انگلستان پر حملے کیے اور ان کے قائد سوگین اور ان کے فرزند کینیوٹ نے انگلستان پر حکومت کی۔