ڈوبرمین (Doberman) ایک درمیانے سے بڑے سائز کا کتا یے، جسے کارل فریڈرک(Carl Fredrick) نے جرمنی کے ایک علاقے اپلوڈہ میں مختلف قسم کے کتوں کی بریڈنگ کر کے پیدا کیا۔کارل فریڈرک اپلوڈہ کا ٹیکس اکٹھا کرنے کا کام کرتا تھا اور اسے چوروں کا خطرہ رہتا تھا۔ اس لیے اس کو ایک ایسے کتے کی تلاش تھی جسے وہ اپنے ساتھ رکھ کر محفوظ رہ سکے۔ کارل فریڈرک نے 1880ء میں ڈوبرمین کی بریڈنگ کی۔

Dobermann
Dob-3ans.jpg
Adult bitch
دیگر نامDoberman Pinscher
نک نیمDobie, Doberman
ملک جہاں سے آغاز ہواGermany
خصوصیات
وزن نر 40–45 کلوگرام (88–99 پونڈ)[1]
مادہ 32–35 کلوگرام (71–77 پونڈ)[1]
قد Male 68 تا 72 سینٹی میٹر (27 تا 28 انچ)[1]
Female 63 تا 68 سینٹی میٹر (25 تا 27 انچ)[1]
کوٹ short
رنگ black & tan, red & tan
مدت حیات 9–12 years
کتا (Canis lupus familiaris)

ڈوبرمین ایک ذہین، چست اور وفادار کتا ہے، جو پولیس اور ملٹری میں حفاظتی کتوں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر ان کتوں کو اچھی طرح سے تربیت دی جائے تو یہ اچھے گھریلو کتے بن سکتے ہیں۔

ضاہری خصوصیات

ترمیم

ڈوبرمین کتوں کی ظاہری شکل کو سمجھنے کے لیے دنیا میں دو قسم کے معیار ہیں۔ ایک معیار امریکا کا ہے، جسے اے کے سی(AKC) کہا جاتا ہے۔

ارو دوسرا معیار ایف سی آئی(FCI) ہے۔ کوئی بھی ڈوبرمین ان دو معیارات کے مطابق ہی ہونا چاہیے۔ دونوں معیارات کے مطابق ڈوبرمین مضبوط اور چوکور ہونا چاہیے۔ اور مادی پتلی اور چست ہونی چاہیے۔

سائز اور تناسب

ترمیم

بہت سے کینل اور بریڈنگ کلبوں کے معیار ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔ لیکن زیادہ تر بریڈر ایف سی آئی(FCI) کے معیار کو ترجیح دیتے ہیں، جسے کے مطابق نر ڈوبرمین کا سائز inches 27-28 ہونا چاہیے، کندھوں تک۔ اور اسی معیار کے مطابق مادی ڈوبرمین کا کندھوں تک سائز 25-27 (inches)انچ کا ہونا چاہیے۔

اسی معیار کے مطابق نر ڈوبرمین کا وزن 40-45 کلو ہونا چاہیے۔ اور، مادی کا وزن 32-35 کلو ہونا چاہیے۔ ان معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کتوں کی طاقت اور چستی کا برابر تناسب ہونا چاہیے۔

اے کے سی(AKC) کے مطابق ڈوبرمین کے چار رنگ ہی رجسٹر کیے جاتے ہیں، جن میں کالا اور زنگ، نیلا اور زنگ، سرخ اور زنگ، پیلاہٹ مائل رنگ شامل ہیں۔

ڈوبرمین کی دم(Tail) قدرتی طور پر کدرے لمبی ارو پتلی ہوتی ہے، جو اوپر کی جانب اٹھی ہوتی ہے۔

اے کے سی کے شو(AKC Confirmation Show) کے مقابلوں میں جانے کے لیے ان کی دم کٹی ہوئی ہونی چاہیے۔ جبکہ ایف سی آئی میں داخلے کے لیے دم کا کٹا ہوا ہونا ضروری نہیں ہے اور اس پر پابندی بھی ہے۔

ڈوبرمین کتوں کی دم بہت کمزور ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی دم کو دوسرے جوڑ سے ایک خاص طریقے سے جانوروں کے ڈاکٹر سے کٹوایا جاتا یے۔ دم کے کاٹنے کے عمل کو ڈاکنگ(Docking) کہا جاتا ہے۔

دم کی طرح ان کے کانوں کو بھی ایک خاص طریقے سے سیدھا کیا جاتا ہے اور اس عمل کو ایرکش(Erect) کہا جاتا ہے۔ ڈوبرمین کلب آف امریکا(DPCA) کے مطابق ان کے کان سیدھے ہونے چاہئیں تاکہ ان کتوں کو کانوں کی انفیکشن سے بچایا جا سکے اور یہ آواز کو اچھی طرح سے سن سکیں۔

ذہانت

ترمیم

ڈوبرمین(Doberman) ذہین کتوں کی لسٹ میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ سٹینلی کورین کے مطابق یے کتے دنیا کے پانچویں ذہین ترین کتے ہیں حکم ماننے کے حساب سے۔

اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کتے جرمن شیفرڈ کی طرح آسانی سے تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈوبرمین بہت سی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں جن میں اول بیماری کا نام ڈی سی ایم(DCM) ہے اور اسی بیماری کی وجہ سے ڈوبرمین سب سے زیادہ مرتے ہیں۔

اس کے علاوہ سرویکل ورٹیبرل انسٹے بیلیٹی(CVI) اور وئن ویلیبرانڈ(von Willebrand's disease) بیماری بھی عام ہے، خوش قسمتی سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے ایک خاص قسم کا جینیٹک ٹیسٹ کر کے۔

اس کے علاوہ یہ پروسٹیٹک، ہائپوتھائروڈزم، ہپڈئسپلے زئا اور کمپلسو ڈسآرڈر کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔

مقبولیت

ترمیم

ڈوبرمین نسل کے کتے بہت ہی کم وقت میں کافی مقبول ہو گئے ہیں۔ امریکی کینل کلب(American Kennel Club) کے 2017 کے مطابق یہ کتے دنیا کے 16ویں سب سے مقبول ترین کتے بن گئے ہیں۔ یہ کتے دوسری جنگ عظیم(WW2) میں حفاظتی کتوں کے طور پر استعمال کیے گئے تھے اور اس کے بعد یہ بہت مشہور ہوئے۔

  1. ^ ا ب پ ت "Dobermann breed standard" (PDF)۔ FCI۔ 04 ستمبر 2014 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جنوری 2015