ڈوریا سوناپور
ڈوریا سوناپور بھارت کی ریاست بہار کا ایک گاؤں ہے [1] جو ارریہ شہر سے قریب دس کلومیٹر کی دوری پر ارریہ سے فاربسگنج جانی والی قومی شاہراہ NH57 پر واقع ہے جس کا تعلقہ فاربسگنج اور ضلع ارریہ سے ہے 854311 یہاں کا پن کوڈ ہے۔
گاؤں کی عوام کی اکثر ضروریات شہر ارریہ سے ہی پوری ہوتی ہیں جبکہ کچھ ضروریات فاربسگنج اور دیگر جگہوں سے پوری ہوتی ہیں۔ یہاں کا قریبی ریلوے اسٹیشن ارریہ آر ایس اور ارریہ کورٹ ہیں دونوں جگہوں پر ریزرویشن ٹکٹ بک کرانے کی سہولت دستیاب ہے۔[2] جبکہ ایک چھوٹا قریبی ریلوے اسٹیشن پیسنجر گاڑی والا ہلدیا بہار کے نام سے بھی ہے۔ گاؤں میں مخلوط تعلیم والا درجہ آٹھ تک ایک سرکاری اسکول ہے جبکہ تین مدرسے دارالاقامہ کی سہولت کے ساتھ اور چھ مساجد بھی ہیں۔[3]