ڈومینیکی وڈوو
ڈومینیکی وُڈوو ایک وڈوو مذہب ہے جو کیریبین سے شروع ہوا۔ یہ مذہب ہسپانوی سلطنت کے دور میں پروان چڑھا۔
قسم | امتزاج ضدین |
---|---|
زمرہ بندی | وڈوو |
علاقہ | جمہوریہ ڈومینیکن |
ابتدا | نامعلوم کالونیل ہسپانیولا |
عقائد
ترمیمڈومینیکی وُڈوو تین شاخوں پر مشتمل ہے؛ ”دیسی امریکی شاخ“، جن کی روحیں امریکی نسب (بالعموم تائنو روحیں مراد ہے) کی ہوتی ہیں؛ ”افریقی شاخ“، جن کی روحیں افریقی نسب (بالعموم فون اور ایوے روحیں مراد ہے) کی ہوتی ہیں؛ اور ”یورپی شاخ“، جن کی روحیں یورپی نسب (بالعموم ہسپانوی اور فرانسیسی روحیں مراد ہے) کی ہوتی ہیں۔ دیسی امریکی شاخ کی خصوصیات ڈومینیکی وُڈوو کو دوسرے وڈوو مذاہب سے مختلف بناتی ہے۔
ڈومینیکی وُڈوو کے کچھ اہم قابل پرستش الٰہ مندرجہ ذیل ہیں:
- انائسا پائے، محبت اور خوش حالی کی لوا۔ وہ مقدسہ حنہ کی روح مانی جاتی ہے۔
- بلائے بلکان، شیاطین سے حفاظت اور انصاف کا لوا۔ وہ مقدس میکائیل فرشتہ کی روح مانی جاتی ہے۔
- فِلومینا، مردوں پر حکومت کرنے کی ذمہ دار لوا۔ یہ مقدسہ مرتھا کی روح سمجھی جاتی ہے۔
- اوگن بالنجود، جنگجوؤں اور سپاہیوں کا لوا۔ وہ مقدس یعقوب کی روح سمجھی جاتی ہے۔
- بارون سمیدی، موت کا لوا۔ وہ پیغمبر الیاہ کی روح سمجھی جاتی ہے۔
- میتریسلی، محبت، خوبصورتی اور دولت کی لوا۔ وہ ماٹر ڈولوروسا کی روح سمجھی جاتی ہے۔