ڈونا آرمسٹرانگ

شمالی آئرلینڈ کی سابقہ خاتون کرکٹ کھلاڑی

ڈونا آرمسٹرانگ (پیدائش: 15 فروری 1949ء، بیلفاسٹ) شمالی آئرلینڈ کی سابقہ خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں جنھوں نے 1983ء اور 1991ء کے درمیان آئرش قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

ڈونا آرمسٹرانگ
ذاتی معلومات
مکمل نامڈونا کارین آرمسٹرانگ
پیدائشبیلفاسٹ، شمالی آئرلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیبائیں ہاتھ کی سلو گیند باز
تعلقاتلائیڈ آرمسٹرانگ (والد)
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ایک روزہ (کیپ 1)28 جون 1987  بمقابلہ  آسٹریلیا
آخری ایک روزہ19 جولائی 1991  بمقابلہ  نیدرلینڈز
ماخذ: کرکٹ آرکائیو، 1 ستمبر 2016

ابتدائی زندگی اور کیریئر

ترمیم

ڈونا آرمسٹرانگ کی پیدائش شمالی آئرلینڈ میں ہوئی تھی ۔[1] ان کے والد ، لائیڈ آرمسٹرانگ نے 1940ء اور 1950ء کی دہائی میں آئر لینڈ کے لیے اول درجہ کرکٹ کھیلی تھی۔[2] ڈونا آرمسٹرانگ نے پہلی بار خواتین ایک روزہ بین الاقوامی 28 جون 1987ء میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا۔ انھوں نے آخری مرتبہ 19 جولائی 1991ء کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا تھا۔[3] اپنے آخری ایک روزہ کے وقت، آرمسٹرانگ کی عمر 42 سال اور 154 دن کی تھی۔ انھوں نے 6.94 کی اوسط سے کل 118 رنز بنائے جس میں سب سے زیادہ 24 کا اسکور بھی شامل ہے۔[4]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Donna Armstrong, کرکٹ آرکائیو. Retrieved 2 ستمبر 2016.
  2. Lloyd Armstrong, CricketArchive. Retrieved 2 September 2016.
  3. Women's miscellaneous matches played by Donna Armstrong, کرکٹ آرکائیو. Retrieved 2 ستمبر 2016.
  4. Statistics / Statsguru / DK Armstrong / Women's One-Day Internationals, ESPNcricinfo. Retrieved 2 ستمبر 2016.

بیرونی روابط

ترمیم