ڈکس، نیوبری پورٹ (ناول)

ڈکس، نیوبری پورٹ (انگریزی: Ducks, Newburyport) لوسی ایلمان کا 2019ء کا ایک ناول ہے۔ یہ ان کا آٹھواں ناول ہے۔ اس ناول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہزاروں صفحات پر مشتمل ہے، مگر جُملہ صرف ایک ہی ہے۔[2] ناول کو 2019ء کے بُکر انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔[3]

ڈکس، نیوبری پورٹ
ناول کا پہلا تشہیری سر ورق
مصنفلوسی ایلمان
ملکمملکت متحدہ
زبانانگریزی
محل وقوعاوہائیو
ناشرگیلری بیگر پریس
تاریخ اشاعت
4 جولائی 2019
طرز طباعتمطبوعہ (کاغذی پشتہ)
صفحات1,030 (پہلا تشہیری ایڈیشن)
1,022 (محدود ایڈیشن)
او سی ایل سی1111582472

کہانی

ترمیم

کتاب کی بے نام راوی درمیانی عمر کی عورت ہے اور لِیو نام کے شخص سے دوسری شادی کی ہے، جو انجینئر اور معلم ہے۔ اس عورت نے کالج میں تاریخ پڑھانا چھوڑ دیا اور پائی بنانے میں ماہر بن گئی۔ وہ جوش و جذبہ کے ساتھ باورچی خانہ میں کھڑی ہو کر قوم کے حالت پر غور کرتی ہے اور پائی بناتی ہے۔ اس ناول میں ایک ایسی بھی کہانی ہے جس میں ایک پہاڑی شیرنی شکار کے تلاش میں پھرتی ہے اور اپنے بچوں کی حفاظت کرنے کے لیے سب کچھ کرتی ہے۔ تعجب کی بات ہے کہ ناول کے دونوں حصے آپس میں آخر مل ہی جاتے ہیں اور ساتھ ایک گرم مزاج آدمی سے قابلِ مذاق لڑائی بھی ہوتی ہے، جس کی نیت ہے دوسروں کو نقصان پہنچانا اور راوی کے پائی کھانا۔[4]

مختصراً یہ ہے کہ ڈکس نیوبری پورٹ کی کہانی اوہائیو میں مقیم ایک ادھیڑ عمر کی خاتون کے گرد گھومتی ہے۔ وہ پہلے کبھی کالج میں استانی تھی، لیکن سرطان (کینسر) سے شفا یاب ہو کر باورچی خانہ تک خود کو محدود کر دیا ہے۔ جہاں وہ پائی بناتی ہے اور اپنی زندگی، اپنے بچوں اور اپنی غلطیوں کے بارے میں سوچتی ہے۔ ناول میں ہر 100 صفحات کے بعد پہاڑی شیرنی کے خیالات آ جاتے ہیں۔ ان دونوں کہانیوں کا آپس میں تعلق کبھی کھلے الفاظ میں بتایا نہیں جاتا لیکن ناول کے آخر میں کہانی کی راوی کی بڑی بیٹی اِسٹیسی اور شیرنی کے درمیان میں تھوڑا سا تعلق دکھایا جاتا ہے۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "DUCKS, NEWBURYPORT"۔ Galley Beggar Press۔ 04 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2019 
  2. ^ ا ب Alex Preston (15 جولائی 2019)۔ "Ducks, Newburyport by Lucy Ellmann review – pushes narrative to its limits" – www.theguardian.com سے 
  3. Parul Sehgal (3 ستمبر 2019)۔ "A Thousand-Page Novel — Made Up of Mostly One Sentence — Captures How We Think Now" – NYTimes.com سے 
  4. Ian Sansom (4 جولائی 2019)۔ "Ducks, Newburyport by Lucy Ellmann review – Anne Tyler meets Gertrude Stein" – www.theguardian.com سے