ڈھول فقیر
ڈھول فقیر (انگریزی: Dhol Faqeer) (ولادت: 1 جنوری 1921ء - وفات: 22 جون 1992ء) پاکستان کے سندھ سے تعلق رکھنے والے مشہور لوک گلوکار تھے۔ ڈھول فقیر کا انتقال 22 جون 1992ء کو ہوا۔[1]
ڈھول فقیر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
تاریخ پیدائش | 1 جنوری 1921ء |
تاریخ وفات | 23 مارچ 1992ء (71 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | گلو کار |
اعزازات | |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی اور تعلیم
ترمیمڈھول فقیر 1 جنوری 1921ء کو پاکستان کے ضلع میرپور خاص کے پٹیون میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد فقیر محمد خاصخیلی تھے۔ ڈھول فقیر زیادہ تعلیم یافتہ نہیں تھے۔
موسیقی کیریئر
ترمیمڈھول فقیر نے مختلف گلوکاروں کو مختلف مقامات پر گاتے سنا اور اس سے گانے کا طریقہ سیکھا۔ بعد میں ڈھول فقیر نے اسماعیل مری اور منتھار فقیر راجا سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ ڈھول فقیر کو ان گلوکاروں میں شامل کیا جاتا ہے جنھوں نے روایتی سندھی شاعری کے امتزاج سے سندھی موسیقی کو سدا بہار بنایا۔ وہ گانے کو عبادت سمجھتے تھے اور گانے کے لیے کچھ بھی وصول نہیں کرتے تھے۔ وہ محمد زمان طالب المولیٰ کے شاگرد تھے جنھوں نے 1948ء میں کراچی کے ریڈیو پاکستان اسٹیشن میں ان کا تعارف کرایا اور عبد الکریم بلوچ نے ڈھول فقیر کا تعارف پاکستان ٹیلی ویژن، کراچی میں کیا۔ڈھول فقیر کے گانوں کو بنیادی طور پر ریڈیو پاکستان، حیدرآباد سے نشر کیا گیا تھا۔ انھوں نے اپنا فن پیش کرنے کے لیے بہت سارے ممالک کا دورہ کیا۔[2]
ایوارڈ
ترمیمڈھول فقیر کو 23 مارچ 1989ء کو حکومت پاکستان نے تمغائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ ڈھول فقیر کو تمغائے حسن کارکردگی کے علاوہ کئی علاقائی ایوارڈز بھی ملا۔[3]
وفات
ترمیم.22 جون 1992ء کو گردے فیل ہونے سے ڈھول فقیر کا انتقال ہو گیا۔ انھیں پاکستان کے سندھ کے ٹنڈو الہ یار میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Book Legends of Modern Sindh, written by Prof: Hassan Bux Noonari, puvlished by: Roshni Publications 2015 Page: 72
- ↑ Book: Encyclopedia Sindhiana Vol: 5, Published by Sindhi Language Authority Page: 440, (آئی ایس بی این 9789699098871)
- ↑ http://www.sindhsalamat.com/threads/13381/ آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ sindhsalamat.com (Error: unknown archive URL). Retrieved 4 June 2016